Maqasid e Shariat By Mufti Ubaid ur Rahman مقاصد شریعت ایک اصولی تجزیہ

 

Read Online

Maqasid e Shariat By Mufti Ubaid ur Rahman مقاصد شریعت ایک اصولی تجزیہ

 

Download (1MB)

Link 1       Link 2

مقاصد شریعت ایک اصولی تجزیہ
مقاصد شریعت سے متعلق برسوں کے فکر و مطالعہ کا حاصل، دسیوں کتب کے مواد کا اصولی تجزیہ ، مقاصد شریعت کی حالیہ روش ، اس کے ممکنہ فوائد و نقصانات ، اصول فقہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مقاصد شریعت سے استفادہ کا عملی منہج اور اصولی شاہ راہ ، موضوع سے متعلق ایک پر مغز اور متوازن تحریر

تالیف: مولانا مفتی عبید الرحمن صاحب رئیس دارالافتاء والارشاد، مردان

صفحات: ۶۱
اشاعت: ۲۰۲۴
ناشر: مکتبہ دار التقوی ، مردان

تعارف
ہمارے اس پر فتن دور میں جہاں اور بہت سارے فتنے ہیں، ایک بہت بڑا فتنہ نا اہل لوگوں کا شرعی احکامات و اصطلاحات ہیں، بے جا دخل اندازی اور ان کی تشریحات کا ہے ، آئے دن رسائل اور جرائد اور الیکٹرونک میڈیا پر ثابت شدہ اور متفقہ مسائل کو تختہ مشق بنایا جاتا ہے ، کہیں تو سود جیسے قطعی حرام کو معیشت کی ضرورت کی مصلحت کی وجہ سے حلال قرار دیا جاتا ہے ، تو کہیں چہرے کے پردہ کو حلال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اور بعض زیادہ قوم کے خیر خواہ تو علماء کو یہ الزام دیتے ہیں کہ ان کو زمانے کے حالات و ضروریات کا ادراک نہیں ، الغرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ اور اگر ان کے دلائل کا بغور مطالعہ کیا جائے تو خلاصہ نکلتا ہے : ” اس میں مصلحت اور فائدہ ہے اور دین میں لوگوں کی مصالحت اور ضروریات کا لحاظ کیا گیا ہے “، یہ دراصل ” کلمتہ حق ارید بہ الباطل “ کے قبیل سے ہے۔
دین میں واقعی مصالح کا لحاظ ہے لیکن ان مصالح کی تعیین ایک مشکل امر ہے ، یہ تعیین کون کرے گا؟ کب کی جائے گی ؟ کیوں کی جائے گی ؟ اور مصلحت ہوتی کیا ہے ؟ اور اس پر کہاں تک مسائل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ؟ یہ تمام باتیں مشکل اور غور طلب ہیں ، ان تمام باتوں کو متقدمین نے اپنی اپنی کتب میں ذکر فرمایا ، خصوصا اصول فقہ کی کتب میں ، اجتہاد و قیاس کی بحث میں ان مباحث سے تعرض ہوتا ہے ، استحسان ، عرف عام و خاص کی بحث ، مصلحت کی بحث اس مسئلہ کے ساتھ متعلق ہیں ، لیکن یہ مباحث متفرق ہیں، مصالح کی بحث کی تمام جوانب کا احاطہ نہیں اور گزرے ہوئے تمام سوالوں کا جواب ناتمام ہی رہتا ہے ، لہذا ضرورت تھی کہ ان مسائل کو شریعت اور اصول کی روشنی میں عام فہم اور سہل الحصول انداز میں جمع کر دیا جائے تا کہ ان مباحث کا سمجھنا آسان بھی ہو جائے اور اباحین کے لئے فریب خوردگی سے نکلنے کا راستہ اور وسیلہ بن جائے۔
مقاصد شریعت ایک اصولی تجزیہ  اسی مقصد کے لئے لکھی گئی ہے ، حضرت مفتی صاحب دامت برکا تہم العالیہ نے اس موضوع کے تمام جوانب کو بہت ہی آسان اور عام فہم اور جاذب انداز میں جمع کر دیا ہے، متذکرہ بالا تمام سوالوں کا جواب اسی رسالہ میں موجود ہے ، بندہ نے خود اسی مصلحت کی بحث کے لئے بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا لیکن کما حقہ فائدہ نہ ہوا، حضرت دامت برکا تہم العالیہ کی اس کتاب سے ایک ہی مجلس میں تمام مباحث اور جوانب کو اللہ کریم نے ذہن میں روشن کر دیا۔
اللہ کریم سے دعاء ہے کہ اللہ جل شانہ امت کو زیادہ سے زیادہ اس کتاب سے مستفید ہونے کی توفیق عطاء فرمائیں، اور امت کو ہر فتنے سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
حضرت مولانا مفتی محمد افضال صاحب
جامعہ دار العلوم نصیریہ غورغشتی، اٹک

 

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ