Download
معارف حقائق
شیخ الاسلام حضرت حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے مکتوبات میں سے عوام و خواص کے لیے چیدہ چیدہ ارشادات کا انتخاب
جامع ومرتب: داماد حضرت شیخ الاسلام حضرت مولانا سید رشید الدین حمیدی خليفه شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندهلوی مهاجر مدنی قدس سره
مهتمم جامعه قاسميه مدرسه شاهی مراد آباد (مدفون جنت البقیع)
ناشر: زمزم پبلشرز کراچی
حضرت شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ العزیز نے آج سے چالیس پینتالیس سال پہلے اپنے متوسلین، منتسبین، مسترشدین، تلانده، علماء، مشائخ اور سیاسی لیڈروں کو جو خطوط لکھے تھے ، اس کو مولانا نجم الدین صاحب اصلاحی مرحوم نے چار ضخیم جلدوں میں مکتوبات شیخ الاسلام کے نام سے جمع کر دیا تھا۔ جس کیلئے وہ ہم سب کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور بال بال مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ آمین۔
خطوط کو دیکھنے سے اندازہ ہوا کہ مکتوب نگار حضرات نے مختلف قسم کے سوالات لکھ کر رہنمائی چاہی ہے۔ اس میں علمی مسائل بھی ہیں، فقہی بھی ہیں ، سیاسی بھی ہیں، سماجی بھی ہیں ، تصوف و سلوک سے متعلق بھی ہیں اور گھریلو معاملات میں مشورہ طلب امور بھی ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بات ذہن میں آئی، کہ اگر حضرت مدنی قدس سرہ کے جوابات کو الگ الگ عنوانات کے تحت قائم کر دیا جائے تو اسکی افادیت لا محدود ہو سکتی ہے۔ اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے مکتوبات شیخ الاسلام کی چاروں جلدوں پر نظر ڈالی گئی۔ اس کے جوابات میں جو معارف و حقائق تھے ان کو الگ الگ عنوانات کے تحت قائم کر دیا گیا جس سے اس کو سمجھنے میں بہت سہولت اور آسانی ہوگئی۔ نیز مسائل بھی نکھر کر سامنے آگئے مجھے امید ہے کہ : وابستگان شیخ الاسلام قدس سرۂ میری اس کاوش کو پسند کریں گے اور مجھ کو دعائے خیر میں یاد رکھیں گے۔۔۔ مرتب
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔