Read Online
Download (4MB)
Link 1 Link 2
موبائل فون کے ذریعہ نكاح و طلاق
اس موضوع پر لکھی جانے والی سب سے پہلی منفرد کتاب
مصنف: مولانا شبير احمد عثمانی باٹلی برطانیہ
صفذحات: ۳۳۵
ناشر: مدرسہ حرا، ڈیوزبری انگلینڈ
کتاب وسنت کی تصریحات اور اصولوں کی روشنی میں علماء اسلام اور فقہاء امت نے ہر دور کے مسائل کو حل فرمایا ہے اور ہر موڑ پر امت کی رہنمائی فرمائی ہے۔ دور حاضر میں سائنسی ایجادات اور ابلاغ و ترسیل کے نئے ذرائع نے بہت سے سوالات کھڑے کیے ہیں الحمد اللہ فقہا ء امت نے اجتماعی اور انفرادی طور پر ان سوالات کے جوابات کتاب وسنت اور فقہی ذخیرہ کی روشنی میں بیان فرمائے ہیں اور برابر یہ سلسلہ جاری ہے۔
موبائل فون دور حاضر کی ایسی انقلاب آفریں ایجاد ہے جس نے دنیا کی مسافتیں سمیٹ دی ہیں اور ہزاروں انسانوں کو آپ کی جیب میں ڈال دیا ہے کہ آپ جب چاہیں ان سے سرگوشی کریں اور اپنے جذبات ، خیالات اور اطلاعات ان تک پہنچائیں ، موبائل فون کے بے شمار فوائد ہیں اور بے پناہ نقصانات بھی ہیں، یہ استعمال کرنے والے پر ہے کہ وہ اس کا استعمال نفع بخش کاموں کے لئے کر رہا ہے یا مصر مقاصد کے لئے ۔ عقود و معاملات اور تجارت میں بھی موبائل فون کا استعمال کثرت سے ہو رہا ہے، مسلمانوں میں نکاح و طلاق، رشتہ جوڑنے اور توڑنے کے لئے موبائل فون کا استعمال بھی خوب ہونے لگا ہے اس سلسلے میں بہت سے نئے نئے سوالات سامنے آرہے ہیں اور علماء امت ان پر غور کر کے ان کے جوابات دے رہے ہیں۔
برطانیہ کے ایک با صلاحیت اور حوصلہ مند عالم دین جناب مولانا شبیر احمد عثمانی (اللہ تعالیٰ ان سے دین وملت کی خوب خوب خدمات لے) نے اپنے فقہی ذوق و بصیرت کا استعمال کر کے موبائل فون کے ذریعہ نکاح و طلاق کے مسائل کو اپنی تحقیق کا موضوع بنایا اور اس موضوع کے وقوع پذیر اور امکانی سوالات کو یکجا کر کے اور فقہاء کی عبارتوں کی روشنی میں ان کے جوابات تحریر کرکے ایک اچھی کتاب تیار کر دی ہے۔۔۔
19
Leave a Reply