كتاب العقائد
عقائد وہ غیبی حقائق ہوتے ہیں جن کی مضبوطی اور پختگی اسلامی زندگی اور ایمانی تعمیر کی پختگی اور مضبوطی ہوتی ہے، عقائد حقہ کی معرفت، پختگی اور ان پر غیر متزلزل یقین سے ہی بار آور اور ثمر آور ایمان، اعمال صالحہ اور اوصاف حمیدہ وجود میں آسکتے ہیں جو بالآخر انسان کو اپنی منزل مقصود تک پہنچا کر کامیابی سے ہمکنار کر لیتے ہیں۔
امت مسلمہ کی موجودہ زبوں حالی میں بھی بہت بڑا کردار عقائد یعنی حقائق سے چشم پوشی اور دوری کا ہے۔ اس کتاب میں عقائد کی اہمیت، بنیادی عقائد میں سے ہر ہر عقیدے کا مطلب، اس پر مرتب ہونے والے عملی و علمی نتائج و ثمرات ، اور فوائد پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔
Leave a Reply