Download (2MB)
نماز تراویح کی اہمیت اور چند قابل اصلاح پہلو
مولف: مولانا محمد تبریز عالم حلیمی قاسمی
تعداد صفحات: ۶۴
ناشر: جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد
نماز تراویح ایک اہم سالانہ عبادت ہے، جو انسان کو اللہ کے بے حد قریب کرنے والی ہے اس کے اتنی اہم عبادت ہونے کے باوجود یہ بات مشاہدہ میں آتی ہے کہ بہت سارے منکرات کھلے عام سر انجام پاتے ہیں ، لیکن ماہ رمضان میں علماء اور مفتیان کرام کی مصروفیت کی وجہ سے نماز تراویح میں پائی جانے والی بے اعتدالیوں اور کوتاہیوں کی بر وقت اصلاح نہیں ہو پاتی ، اور ماہِ رمضان کے بعد اس موضوع پر لکھنا یا بولنا ضروری خیال نہیں کیا جاتا ، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں نماز تراویح ایک رسم بن کر رہ گئی ہے؛ اس لیے وہاں نماز تراویح کے بعض اہم امور کے مطلوبہ شرعی معیار پر نہ ہونے کی وجہ سے اصلاح ضروری ہے۔
گذشتہ کئی سالوں سے یہ احساس مجھے پریشان کرتا رہا کہ دینی مدرسہ کے ایک خادم ہونے کی حیثیت سے میرے اوپر یہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ اس حوالے سے بے خبر طبقہ کو باخبر کیا جائے اور باخبر طبقہ کے ساتھ کبھی کبھی علمی مذاکرہ کا عمل جاری رکھا جائے؛ تا کہ ملت کی بے اعتدالیوں اور کوتاہیوں کی اصلاح ممکن ہو سکے؛ کیوں کہ آج فقدانِ اعتدال ہی اسلامی معاشرے کی خرابی کی بنیاد ہے۔
اس پس منظر میں اصلاً نماز تراویح میں پائی جانے والی بے اعتدالیوں کی اصلاح کے لیے عوام و خواص کی خدمت میں چند گزارشات پیش کی جارہی ہیں، اور ضمناً کچھ خارج نماز بے اعتدالیوں کی نشان دہی بھی کی گئی ہے؛ اس لیے ایک مرتبہ پورا کتابچہ ضرور پڑھنا چاہیے۔ منبر و محراب سے وابستہ موثر علماء اور دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ ان پہلوؤں کو بھی اپنی خطابت کا موضوع بنائیں؛ تا کہ بیداری اور اصلاح کی کوشش کامیاب ہو سکے۔ علمائے دین چوں کہ مسلمانوں کے لیے قبلہ نما اور مشعل راہ کا درجہ رکھتے ہیں ؛ اس لیے امت مسلمہ کو ہر موڑ پر شاہ راہ اعتدال پر گامزن کرنے کی کوشش ان کا اہم فریضہ ہے، انھیں اس کی نماز تراویح کی اہمیت اور چند قابل اصلاح پہلو ضرور کوشش کرنی چاہیے۔ الخ۔۔۔۔ مؤلف
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔