زیر نظر کتاب کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ آج سے ۳۸ سال قبل شیخ طریقت ، عارف باللہ حضرت اقدس مولانا الطاف حسین صاحب زید مجدہ نے تالیف فرمائی ، اس فن میں اردو کتابوں میں یہ اولین کتب میں شمار ہوتی ہے۔ اس کو مزید مفید بنانے کے لیے تشریحی جملوں کا اضافہ، احادیث کے تمام اقسام کا احاطہ، ہر ایک کی تعریف اور ضروری تشریح، صحاح ستہ اور متداول کتب حدیث کا مختصر تعارف و نہج، ان کتب کے مؤلفین کے ضروری احوال اور افتراق امت اور ما انا علیہ واصحابی سے متعلق ایک قیمتی مضمون شامل کیا گیا ہے
مؤلف: شیخ الحدیث حضرت مولانا الطاف حسین صاحب چشتی ، قادری، نقشبندی سہروردی ( رحمۃ اللہ علیہ )
Leave a Reply