Download (2MB)
رمضان المبارک کو مقبول اور نفع بخش بنانے کے صحیح طریقے
مؤلف: مؤلف: مولانا محمد علاء الدین صاحب قاسمی خلیفہ و مجاز حبیب الامت مولانا ڈاکٹر حکیم ادریس حبان رحیمی رحمة الله علیه
صفحات: ۱۱۰
راقم السطور نے رمضان المبارک کی عظمت واہمیت ، اس کے فضائل و برکات اور شب و روز میں کئے جانے والے اعمال صالحہ اور احکام و مسائل سے متعلق کچھ اہم مضامین سپر د قلم کر دئے ہیں، تاہم اصل ہدف اور نیت یہی ہے کہ ہمارے اعمال رمضان پیغمبر علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے عشاق صحابہ و اسلاف کرام کے مبارک طریقہ پر ادا ہوں اور انہیں حضرات کی تعلیمات و ہدایات کے مطابق ہم بھی رمضان المبارک کے قیمتی اوقات وساعات کے قدر داں بن جائیں، تاکہ ہمیں بھی اس ماہ مبارک کی ہر طرح کی رحمتیں و برکتیں نصیب ہوں اور خداوند قدوس کی جانب سے ہماری اصلاح و ہدایت کا صحیح انتظام ہو جائے اور ہم بھی ان حضرات کی طرح فلاح دارین کی قیمتی دولت سے سرفراز ہو جائیں۔
بعض حضرات کو یہ اعتراض ہے کہ تراویح کی آٹھ رکعتیں ہیں بیس ثابت نہیں ، اس لئے اس ناچیز نے احادیث پاک صحابہ کرام اور ائمہ کرام اور سلف صالحین کے اقوال و اعمال کی روشنی میں بیس رکعات تراویح کو مدلل بیان کرنے کی کوشش کی ہے تا کہ بیس رکعات تراویح کے پابند حضرات کی طرح معترضین بھی مطمئن ہو کر بیس رکعت کا ہی اہتمام کریں۔۔۔ مؤلف