عام فہم ترجمے کے ساتھ ساتھ اکثر ابواب کے آخر میں احادیث کا جامع خلاصہ دیا گیا ہے، روایات کے ظاہری تضاد کو اسلاف کے طریقے پر دور کیا گیا ہے، اور فقہی مسائل کو مفتیٰ بہ قول کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کثیر المعنی الفاظ کی وضاحت اور معترضین کے اعتراضات کے عمدہ جوابات کے ساتھ ایک بڑا علمی مسئلہ یہ حل کیا گیا ہے کہ عربی اور اردو نسخوں کی نمبرنگ (ترقیم) کو یکساں کر دیا گیا ہے، تاکہ قاری حوالوں کی تلاش میں کسی الجھن کا شکار نہ ہو
مترجم: مولانا عزیز الرحمن صاحب فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور
Leave a Reply