Shah Waliullah ki Tahqiqat e Hadith By Dr. Muhammad Atiq ur Rahman شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث

 

Read Online

Shah Waliullah ki Tahqiqat e Hadith By Dr. Muhammad Atiq ur Rahman شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث

Download (7MB)

Link 1      Link 2

شاہ ولی اللّٰہ دہلوی کی تحقیقات حدیث
صحیح بخاری کے ایک قلمی نسخے کی روشنی میں
تالیف: ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن

خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ، ہندوستان کا نہایت معروف علمی ادارہ ہے جہاں عربی، فارسی، اردو، ترکی، پشتو، پالی اور سنسکرت زبان کے نہایت اہم، قدیم، نادر و نایاب اور قابل قدر مخطوطات کا شاندار ذخیرہ محفوظ ہے۔ مخطوطات کی تعداد ۲۲ ہزار ہے جو ہندوستان کے تمام مشرقی کتب خانوں کے مقابلہ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
میری خوش نصیبی ہے کہ میں یہاں کے اس اہم ذخیرے کا مسلسل تیس سال تک (۱۹۷۶، ۲۰۰۶ ء ) ذمہ دار رہا اور حفاظت و نگرانی کے علاوہ اہم مخطوطات کی فہرست سازی، ہند و بیرون ہند کے اہل علم کی فرمائش پر علمی وتحقیقی مواد کی فراہمی اور لائبریری میں آئے ہوئے معروف وممتاز دانشور حضرات کے سامنے نوادرات کے تعارف کی خدمات انجام دیتا رہا۔
خدا بخش لائبریری کے اہم اور نادر و نایاب مخطوطات میں صحیح بخاری کا یہ نسخہ بھی ہے۔ جس کی تعلیقات و تحقیقات یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ یہ نسخہ چار جلدوں میں ہے اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا درس دیا ہوا ہے۔ اس کی کئی خوبیاں ہیں۔ جن میں ایک اہم خوبی یہ ہے کہ اس کی چاروں جلدوں کے مختلف صفحات پر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی تحقیقات ملتی ہیں۔ جو تعداد میں ۷۶ ہیں۔ یہ تحقیقات صرف اسی نسخہ میں موجود ہیں دوسری جگہ نہیں ملتیں اس لحاظ سے یہ نہایت اہم اور قابل قدر ہیں اور نادر ونایاب بھی۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ تحقیقات اب تک تمام اہل علم کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔ خود علمائے حدیث ان تحقیقات سے نا آشنا اور ان کے استفادے سے محروم ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خدا بخش لائبریری کے کیٹلاگر نے آج سے اسی سال قبل جب اس مخطوطہ کا تعارف کرایا تھا تو اس کی تمام خوبیوں کا تو ذکر کیا لیکن اس کی تحقیقات پر کچھ روشنی نہیں ڈالی اور نہ اس کی تفصیلات پیش کیں۔ جس کی وجہ سے اس اہم خوبی کی طرف کسی شخص کی نظر نہیں گئی۔۔۔۔۔
کتاب کے شروع میں پہلے نسخہ خدا بخش کا بھر پور تعارف پیش کر دیا گیا ہے تا کہ اس کی علمی و تحقیقی اہمیت اور قدرو قیمت سے آپ بخوبی واقف ہو سکیں۔ اس کے بعد متعلقہ ابواب کی فہرست دے دی گئی ہے تا کہ ان کے ذیل میں شاہ صاحب کی تحقیقات آپ کو معلوم ہو سکیں ۔ مؤلف

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ