السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پچھلے 11 سال سے ہم اپنے علمی ورثے کو ڈیجیٹل کرکے جمع کر رہے ہیں اور اسے بہتر طریقے سے محفوظ اور شیئر کر رہے ہیں۔ ہمارے احباب کی محبت کی بدولت یہ ویب سائٹ ایک وسیع لائبریری بن گئی ہے جو ہر سال لاکھوں قارئین کی خدمت کرتی ہے۔ ہمارے کام نے ہمارے بہت سے قارئین کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جو کتابوں تک مفت اور کھلی رسائی کو اہمیت دیتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل کتابیں، مضامین اور آن لائن لائبریریز ہماری زندگی کا حصہ بن گئیں ہیں۔ اگرچہ روایتی کتاب (ہارڈ کاپی) کی اہمیت اسے چھو کر، دیکھ کر پڑھنا اپنی جگہ مسلم ہے تاہم ای بکس کی بعض خصوصیات اور فوائد (جو ہمارے پیش نظر ہیں) بھی اہم ہیں۔ جیسا کہ
٭ دنیا کے کسی بھی کونے میں دینی کتابوں کی دستیابی: کسی بھی ملک میں موجود شخص اِ کتابوں سے اسفادہ حاصل کرسکتا ہے۔
٭ ہر ایک کے لئے ہر وقت دینی کتابوں تک آسان اور مفت رسائی: بعض اوقات کسی کتاب کی ہارڈ کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہیں یا دستیاب ہے لیکن وقتی ضرورت کی وجہ سے خریدنا ضروری نہیں۔
٭ ہزاروں کتب آپ کے جیب میں: بے شمار کتابوں کو ایک موبائل ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر میں سنبھالیں اور اپنے ساتھ جہاں چاہیں لے جائیں یا کسی کو ہدیہ کردیں۔
٭ دینی علوم کی ہمیشہ کی حفاظت: ہماری اکثر پرانی کتابیں ناپید ہورہی ہیں اگلی نسلوں کے لئے ان کی حفاظت کا محفوظ اور دیرپا انتظام۔
٭ دین کی تبلیغ: کتاب کو پڑھ کر کوئی اپنی یا دوسروں کی اصلاح کرسکتا ہے۔
٭ مصنفین اپنی کتابیں مفت میں قارئین تک پہنچا سکتے ہیں۔
٭ نئے مصنفین اپنی تصنیفات کی مفت تشہیر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہم کتابوں کو خود سکین نہیں کرتے بلکہ مصنفین یا انکے متعلقین کی بھیجی گئی کتب / میڈیا پر عام موجود پرانی اشاعت شدہ کتب یا کاپی رائٹ فری کتب مہیا کرتے ہیں۔
چونکہ ہمارا بنیادی مقصد مسلمانوں کو سہولت فراہم کرنا اور اپنے پیارے اسلام کی اشاعت و ترویج ہے لہذا اگر اِس عمل سے کسی مصنف یا ناشر کا ضرر یا نقصان ہورہا ہے ان سے معذرت کے ساتھ ساتھ درخواست ہے کہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ مطلوبہ کتاب ویب سائٹ سے حذف کردیں۔
دس ہزار تک کتابیں اور 10 لاکھ ماہانہ صارفین رکھنے والی ہماری ویب سائٹ اگر آپ کو مفید لگتی ہے اور آپ اس کی تائید کرتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں دعاؤں، نیک تمناؤں اور حوصلہ افزائی کے ذریعے۔ ٹیکنیکل اور فنانشل سپورٹ کے ذریعے۔ کیونکہ
ڈیٹا کو آن لائن رکھنے کے لئے ہمیں سرور اور ویب سائٹ، حفاظت کے لئے عملہ رکھنا ضروری ہے تو منظم کرنے اور کنٹرول کرنے کے لئے کمپیوٹرز اور دیگر آلات کی دستیابی بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔ اللہ الموفق
کمینٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں
Responses
-
Salam…
Masha Allah bahut khoob Allah Aapko dunya wa Aakhirat me jazae khair se nawaze. waqaee Aap ne bahut jame website banaee h. search aur download ka tareeqa bhi bahut bahtar aur aasan h.Ummed h k umaat as se istefada karegi.
JAZAKALLAH-
W Salam
Ameen summa Ameen wa laka.
Jazakumullah o Khaira
-
-
Assalam o Alaikum
meri Duaen aap ke sath hin.-
Wa Alaikumus Salam
Shukriya
-
-
Thanks for all you
Mashaallah -
ماشاء اللہ جزاک اللہ خیرا کثیرا، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، آپ نے دل خوش کردیا۔
مجھے اپنے مقالے کے لئے ایک حوالہ کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑی۔ کئی لائبریریوں میں کوشش کی، مکتبات کو وزیزٹ کیا۔ بالآخر یہاں کامیابی ملی۔
اللہ دین دنیا کی ترقی عطا فرمائے اور غیبی وسائل پیدا فرمائے۔-
آمین ثم آمین
اللہ تعالی مزید خدمت کی توفیق عطاء فرمائے۔
-
-
بے انتہا مفید کام ہے۔ اللہ پاک آپ کی سعی قبول فرمائے۔۔
-
آمین۔
جزاکم اللّٰہ خیرا
-
Leave a Reply