السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پچھلے 11 سال سے ہم اپنے علمی ورثے کو ڈیجیٹل کرکے جمع کر رہے ہیں اور اسے بہتر طریقے سے محفوظ اور شیئر کر رہے ہیں۔ ہمارے احباب کی محبت کی بدولت یہ ویب سائٹ ایک وسیع لائبریری بن گئی ہے جو ہر سال لاکھوں قارئین کی خدمت کرتی ہے۔ ہمارے کام نے ہمارے بہت سے قارئین کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جو کتابوں تک مفت اور کھلی رسائی کو اہمیت دیتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل کتابیں، مضامین اور آن لائن لائبریریز ہماری زندگی کا حصہ بن گئیں ہیں۔ اگرچہ روایتی کتاب (ہارڈ کاپی) کی اہمیت اسے چھو کر، دیکھ کر پڑھنا اپنی جگہ مسلم ہے تاہم ای بکس کی بعض خصوصیات اور فوائد (جو ہمارے پیش نظر ہیں) بھی تسلیم ہیں۔ جیسا کہ
٭ دنیا کے کسی بھی کونے میں دینی کتابوں کی دستیابی۔
٭ ہر ایک کے لئے ہر وقت دینی کتابوں تک آسان رسائی: بسا اوقات کسی کتاب کی ہارڈ کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہیں یا دستیاب ہے لیکن وقتی ضرورت کی وجہ سے خریدنا ضروری نہیں۔
٭ دینی علوم کی ہمیشہ کی حفاظت: ہماری اکثر پرانی کتابیں ناپید ہورہی ہیں اگلی نسلوں کے لئے حتی الوسع ان کی حفاظت۔
٭ دین کی تبلیغ: کتابوں کو پڑھ کر کوئی اپنی یا دوسروں کی اصلاح کرسکتا ہے۔
٭ مصنفین اپنی کتابیں مفت میں قارئین تک پہنچا سکتے ہیں۔
٭ نئے مصنفین اپنی تصنیفات کی مفت تشہیر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہم کتابوں کو خود سکین نہیں کرتے بلکہ مصنفین یا انکے متعلقین کی بھیجی گئی کتب / میڈیا پر عام موجود پرانی اشاعت شدہ کتب یا کاپی رائٹ فری کتب مہیا کرتے ہیں۔
چونکہ ہمارا بنیادی مقصد مسلمانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے لہذا اگر اِس عمل سے کسی مصنف یا ناشر کا ضرر یا نقصان ہورہا ہے تو ہم دل سے معذرت خواہ ہیں اور درخواست گذار ہیں کہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ مطلوبہ کتاب ہٹائی جائے۔
اس کار خیر کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں آپ کی دعائیں بھی چاہیے اور حوصلہ افزائی بھی۔ ہمیں آپ کی ٹیکنیکل سپورٹ کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور فنانشل سپورٹ کی بھی۔
ڈیٹا کو آن لائن رکھنے کے لئے ہمیں سرور ، حفاظت کے لئے عملہ رکھنا ضروری ہے تو منظم کرنے اور کنٹرول کرنے کے لئے کمپیوٹرز اور دیگر آلات کی دستیابی بھی ضروری ہے۔
دس ہزار تک کتابیں اور 10 لاکھ ماہانہ صارفین رکھنے والی ہماری ویب سائٹ اگر آپ کو مفید لگتی ہے اور آپ اس کی تائید کرتے ہیں تو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، نیک تمنائوں سے نوازیں۔ ہم اللہ تعالی کی رضاء کے لئے آپ کی بہتر سے بہتر خدمت سرانجام دینے کا عزم کرتے ہیں۔ اللہ الموفق
جزاکم اللّٰہ خیرا
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
+92 0333 8055372 (WhatsApp Only)
کمینٹ میں اپنی رائے ضرور دیں شکریہ
12 responses
-
mashallah ye aik buhot hi mufeed tareeka hai deen pehlane ka or awamunnas ko masail samjhane ka ..isse awam ko boht hi asanni ke sath apne har masle ka hal ao deen ki islah keliye islam ki malomati or fazail w masail mil sakte hai …or dosri baat isse hamara deen islam or prophet muhammad saw ki batayi hui tareeqe or information aik lambi umar keliye save horahi hai ..or sabse bari baat ye hai k isse logo ko mushaqqat ka samna nhi karna padta q k kisi ke pass paise nhi hote kise ke pass time nhi hota books kharedne ka or kisi ko sharm aati hai ullomae deen se masail pochne ..to allah apko dunya or aakhirat ki khushali de or rooz qyamat apko surkro kare…or mere liye b dua kare or khas toor par tmaam musalmano keliye dua kare k allah unhe deen ko samjhne or amal karne ki toufeeq ata farmaye..ammeen.
-
Assalamoslakum.
India kaise madad ki jaye?.
me karna chahta hun. shukria-
Wa Alaikum us Salam
India ke dost duawon me yaad rakhen.
Shukriya
-
-
Salam…
Masha Allah bahut khoob Allah Aapko dunya wa Aakhirat me jazae khair se nawaze. waqaee Aap ne bahut jame website banaee h. search aur download ka tareeqa bhi bahut bahtar aur aasan h.Ummed h k umaat as se istefada karegi.
JAZAKALLAH-
W Salam
Ameen summa Ameen wa laka.
Jazakumullah o Khaira
-
-
Assalam o Alaikum
meri Duaen aap ke sath hin.-
Wa Alaikumus Salam
Shukriya
-
-
Thanks for all you
Mashaallah -
ماشاء اللہ جزاک اللہ خیرا کثیرا، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، آپ نے دل خوش کردیا۔
مجھے اپنے مقالے کے لئے ایک حوالہ کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑی۔ کئی لائبریریوں میں کوشش کی، مکتبات کو وزیزٹ کیا۔ بالآخر یہاں کامیابی ملی۔
اللہ دین دنیا کی ترقی عطا فرمائے اور غیبی وسائل پیدا فرمائے۔-
آمین ثم آمین
اللہ تعالی مزید خدمت کی توفیق عطاء فرمائے۔
-
-
بے انتہا مفید کام ہے۔ اللہ پاک آپ کی سعی قبول فرمائے۔۔
-
آمین۔
جزاکم اللّٰہ خیرا
-
Leave a Reply to Abdul Salam Cancel reply