Tibyan ul Furqan By Maulana Abdul Majeed Ludhianvi تبیان الفرقان

   

Tibyan ul Furqan By Maulana Abdul Majeed Ludhianvi تبیان الفرقان

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Vol 04     Vol 05     Vol 06

Vol 07     Vol 08

Download Link 1

Vol 01 (20MB)     Vol 02 (19MB)

Vol 03 (21MB)     Vol 04 (25MB)

Vol 05 (25MB)     Vol 06 (28MB)

Vol 07 (24MB)     Vol 08 (16MB)

Download Link 2

Vol 01 (20MB)     Vol 02 (19MB)

Vol 03 (21MB)     Vol 04 (25MB)

Vol 05 (25MB)     Vol 06 (28MB)

Vol 07 (24MB)     Vol 08 (16MB)

تبیان الفرقان فی تفسیر القرآن
از: حکیم العصر حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی رحمہ اللہ
اشاعت: ۱۴۶۲ / ۲۰۲۰
ناشر: نفیس قرآن کمپنی لاہور

خصوصیات
٭ زیر درس آیات کا ترجمہ شیخ الہند، ترجمہ بیان القرآن ، ترجمہ موضح القرآن ، ترجمہ حضرت لاہوری کی روشنی میں عام فہم ، آسان ترجمہ کیا گیا ہے۔
٭ ترجمے کے بعد خلاصہ آیات ہے، جس کا اُسلوب یہ ہے کہ زیر درس آیت یا قطعہ آیت کا ترجمہ اور اس کے ضمن میں جہاں ضرورت محسوس ہو لغوی، صرفی، نجوی تحقیق، تقدیر عبارت ، ایک مادے پر مشتمل مختلف جگہ استعمال ہونے والے الفاظ، تفسیر القرآن بالقرآن کے طور پر ایک مضمون پر مشتمل مختلف آیات، ان کے علاوہ دیگر پہلوؤں کو ملحوظ رکھا گیا ہے، اس کے بعد باقاعدہ تفسیر کی گئی ہے۔ لیکن کہیں خلاصہ اور تفسیر الگ الگ نہیں بلکہ اکٹھا ہے، اور کہیں کہیں تفسیر پہلے اور خلاصہ بعد میں ہے۔
٭ تبیان الفرقان تفسیر بالروایہ اور تفسیر بالدرایہ کی جامع تفسیر ہے۔
٭ قرآن کریم میں بیان کیے گئے واقعات اور مثالوں کو پیش آمدہ احوال زمانہ پر منطبق کیا گیا ہے۔
٭ زیر درس آیات کی مناسبت سے اکابرین امت کے حالات و واقعات اور ان کا تعارف کرایا گیا ہے، تاکہ ان کی اہمیت دل میں بیٹھ جانے کی وجہ سے ان کے علمی فیضان کے حصول کا اشتیاق پیدا ہو۔ حضرت گنگوہی، حضرت نانوتوی ، حضرت شیخ الہند، حضرت کشمیری ، حضرت تھانویؒ، حضرت مدنی اور مولانا عثمانی کے اقوال کا خصوصیت سے تذکرہ کیا گیا ہے۔
٭ فارسی، عربی اور اُردو اشعار اور محاورہ جات کا بھی وافر ذخیرہ موقع محل کے مطابق استعمال کیا گیا ہے، جس سے مضمون کا سمجھنا سہل ہو جاتا ہے اور سبق دلچسپ بن جاتا ہے۔ فارسی اشعار اور محاورہ جات میں سے زیادہ تر مواد شیخ سعدی کا ہے۔
٭ تفسیر کا انداز بالخصوص اختلافی عقائد و مسائل میں انتہائی سنجیدہ اور معتدل ہے، جو عقیدہ اور مسئلہ جس نوعیت اور جس حیثیت کا ہے، اس کو وہی حیثیت دی گئی ہے۔
٭ جدید مفسرین کی تحقیقات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ جدید مفسرین کی جن تحقیقات کو قابل اصلاح سمجھا گیا، اس پر علمی انداز میں تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔
٭ ترجمہ شیخ الہند اور ترجمہ تھانوی کو بطور خاص سامنے رکھا گیا ہے، اور جہاں جہاں دونوں تراجم کا فرق ہے، اس کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، بایں انداز کہ فلاں لفظ کا اصل معنی یہ ہے اور اس کے مفہوم یہ دونوں ہی بن سکتے ہیں ، یا فلاں لفظ کی ترکیب میں یہ دو احتمال ہیں، اور ان دونوں کے مطابق ترجمہ درست ہے۔
٭ اہل باطل کی طرف سے پھیلائے گئے جدید وقدیم شکوک و شبہات کے حسب موقع علمی انداز سے مدلل تسلی بخش جوابات دیے گئے ہیں۔
٭ قرآن کریم کے وہ مضامین اور مسائل جن کو آج کل کا جدید ذہن اور بزعم خویش روشن خیال طبقہ قبول نہیں کرتا ، تبیان الفرقان میں ان مضامین اور ان مسائل کو ایسے اچھوتے انداز سے لایا گیا ہے اور ایسی تعبیر اختیار کی گئی ہے کہ جدیدیت زدہ طبقے کے لئے بھی قبول و تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں۔
٭ تبیان الفرقان ، تفسیر عثمانی تفسیر بیان القرآن، تفسیر مدارک وغیرہ متعد د قدیم وجدید تفاسیر کے اہم مضامین کی تلخیص ہے۔
٭ معلمین حضرات اور عوامی درس دینے والے علمائے کرام کے لئے یکساں مفید ہے۔

جلد 1: سورۃ الفاتحۃ و سورۃ البقرۃ۔ پارہ 3,2,1
جلد 2: سورۃ آل عمران، سورۃ النساء۔ پارہ 3 تا 6
جلد 3: سورۃ المائدۃ، سورہ الانعام، سورۃ الاعراف۔ پارہ 6 تا 9
جلد 4: سورہ الانفال تا سورۃ ابراہیم۔ پارہ 9 تا 13
جلد 5: سورۃ الحجر تا سورۃ المؤمنون۔ پارہ 13 تا 18
جلد 6: سورۃ النور تا سورۃ یسین۔ پارہ 18 تا 23
جلد 7: سورۃ الصافات تا سورۃ الحدید۔ پارہ 23 تا 27
جلد 8: سورۃ المجادلۃ تا سورۃ الناس، پارہ 28 تا 30

دیگر ایڈیشن

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ