Tohfa Sadia By Maulana Mehboob Elahi تحفہ سعدیہ

   

Read Online

Tohfa Sadia By Maulana Mehboob Elahi تحفہ سعدیہ

Download (8MB)

Link 1      Link 2

تحفه سعدیہ
بہ شمول
احوال حضرات اکابر موسیٰ زئی شریف وسیرت حضرت اعلیٰ و حضرت مولانا محمد عبد الله و مقامات خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد قدس اللہ تعالی اسرارهم سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ، کندیاں ، ضلع میانوالی

مرتب: مولانا محبوب الہی خلیفہ مجاز حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب الله
صفحات: ۴۶۶
ناشر: خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ، کندیاں ، ضلع میانوالی

یہ رسالہ حضرت قیوم زمانی، محبوب سبحانی مولانا ابوالسعد احمد خاں صاحب الاسرار النقشبندیہ والمعارف المجددیہ قدس سرہ العزیز کے مختصر پاکیزہ حالات زندگی اور معمولات خاصہ پر مشتمل ہے، جسے اعلیٰ حضرت قدس سرہ کی حیات مبارک ہی میں مولانا نذیر احمد عرشی دھنولوی رحمۃ اللہ علیہ نے خانقاہ شریف میں اپنے مختصر قیام کے دوران بعض چشم دید واقعات اور برادران طریقت کی ثقہ روایات کو سامنے رکھتے ہوئے جمع کر کے شائع کیا تھا۔
یہ رسالہ گرچہ مختصر ہے اور اعلیٰ حضرت کے حالات زندگی بھی اس میں پورے نہیں آ سکے، پھر بھی اس رسالے کے ایک بار مطالعہ سے قاری کی روح میں تشنگی باقی رہتی ہے اور بار بار مطالعہ کا تقاضا بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ہر بار مطالعہ کرنے سے خاص کیفیات و معاملات پیش آتے ہیں۔ نیز اس رسالہ مبارکہ کی برکت سے سینکڑوں طالبانِ حق کو راہ ہدایت نصیب ہوئی اور توبہ وانابت کی دولت میسر آئی، جو اس امر کی علامت ہے کہ مولانا نذیر احمد عرشی مرحوم کی یہ کوشش طریقہ پاک کی ایک اعلیٰ خدمت ہے جسے بارگاہ الہی سے قبول حسن کی سند مل چکی ہے۔
رسالہ کے شروع میں حضرت حاجی دوست محمد قندهاری، خواجہ محمد عثمان دامانی ، خواجہ محمد سراج الدین دامانی کی سیرت اور حضرت اقدس حضرت مولانا ابوالخليل خان محمد صاحب کے ابتدائی احوال و معارف مختصر بیان کر دیے گ۔ رسالہ کے آخر میں بطور تممہ حضرت اقدس کے جانشین حضرت ثانی، نائب قیوم زماں، صدیق دوراں صاحب اسرار الہیہ مولانا محمد عبد اللہ قدس سرہ العزیز کے حالات بھی حیطہ تحریر میں آگئے ہیں ۔

   

Leave a Reply