Download (1MB)
اصول نحو ابتدائی
جس میں نحومیر کے طرز پر بالاختصار اہم قواعد نحو کو جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے
تالیف: مولانا ناظر حسین بن عثمان ہتھوڑوی استاذ دار العلوم فلاح دارین، ترکیسر، سورت، گجرات
صفحات: ۱۲۱
اشاعت: ۱۴۴۳ / ۲۰۲۲
کتاب “نحو میر اردو” جا بہ جا تعریفات ، حواشی اور فوائد کے اضافہ کی وجہ سے نیز درمیان میں تسہیل النحو (مؤلفہ حضرت مولانا عبد اللہ صاحب گنگوہی) سے مشقیہ سوالات کے اضافہ کی وجہ سے توقع سے زیادہ طویل ہو گئی تھی ، جس کی وجہ سے نحو کے مبتدی طلبہ کے لیے اس کو ضبط میں لانا دشوار نظر آیا ، اس وجہ سے نحو میر فارسی کے طرز پر اس کی جامعیت کو باقی رکھتے ہوئے بقدر ضرورت اختصار کو کام میں لایا گیا، تاکہ نحو کے مبتدی طلبہ کے لیے اس کو یاد کرنا اور یاد رکھنا آسان ہو۔ چنانچہ نحو میر اُردو کو حتی الامکان زیادہ سے زیادہ مختصر کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کا نام “اصول نحو ( ابتدائی)” تجویز کیا۔ نیز اساتذہ کرام کی سہولت کے لیے کتاب میں مذکور قواعد کو نمبروار اسباق میں تقسیم کیا گیا ، تا کہ بوقت ضرورت مراجعت میں سہولت رہے اور نحو میر اردو میں جس قدر فوائد اور زوائد تھے ان میں سے بیشتر کو حواشی میں ذکر کیا گیا ، تاکہ با ذوق طلبہ کے شوق کی تسکین ہو سکے، اور کچھ اسباق کے بعد ایک مختصر مشق بھی بہ طور نمونہ ذکر کی گئی ہے، تا کہ اس طرز پر اساتذہ کرام اپنے طلبہ سے اسباق کی تیاری کراسکیں اور پڑھے ہوئے اسباق میں مزید پختگی پیدا ہو سکے۔ مؤلف