یہ بہشتی زیور کی جدید ترتیب و تسہیل ہے۔ مختلف مسائل کو فقہی ترتیب اور متعلقہ ذیلی عنوانات کے تحت یکجا کیا گیا ہے، خواتین کے مخصوص مسائل کے سوا عمومی صیغوں کو مؤنث سے مذکر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ قدیم اور مشکل عربی و فارسی تراکیب کو سادہ اور رائج اردو میں ڈھالا گیا ہے، طویل و مکرر عبارات اور احادیث کے تراجم و تشریحات کو مختصر اور واضح کیا گیا ہے، جبکہ ضروری حواشی کو اصل متن میں ضم کر کے غیر ضروری حوالہ جات کو حذف کر دیا گیا ہے۔ آخر میں، قارئین کی سہولت کے لیے اکابر علما کے فتاویٰ سے مستند اضافی مسائل بھی شامل کیے گئے ہیں
جلد 1: کتاب الایمان والعقائد – کتاب الرسوم والبدعات – کتاب الترغیب والترہیب – کتاب الآداب والاخلاق – اخلاق و عاداتِ نبویہ ﷺ (شمائل) – کتاب السلوک والاحسان – کتاب الطہارۃ – کتاب الصلاۃ – کتاب الزکوٰۃ – کتاب الصوم – کتاب الحج
جلد 2: کتاب النکاح – کتاب الرضاع – کتاب الطلاق – کتاب الاَیمان – کتاب الحدود – کتاب الجہاد – کتاب الارتداد – کتاب اللقطۃ – کتاب الشرکۃ – کتاب الوقف – کتاب البیوع، القضاء، الدعوۃ، الوکالۃ، المضاربۃ، الاجارۃ، الاضحیۃ، الذبائح، العقیقۃ الحظر و الاباحۃ، الوصیۃ والمیراث
Leave a Reply