Read Online
Download Link 1
Download Link 2
Download English Version (6MB)
قوانین عالم میں اسلامی قانون کا امتیاز
مصنف: مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی صاحب
اشاعت: ۱۴۳۹ / 2008
ناشر: شعبہ نشر و تحقيق جامعہ ربانی منوروا شریف
کتاب کا اجمالی تعارف
باب اول: اسلامی قانون کا تعارف، خصوصیات و امتیازات، تدریجی ارتقاء، مختلف ادوار اور ان کی خصوصیات کا تفصیلی ذکر اور آج تک ہونے والی مشہور فقہی مساعی و خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز اسلام کے بین الاقوامی قوانین پر بھی نظر ڈالی گئی ہے۔
باب دوم: اسلامی فقہ کے خلاف پیدا کی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ اور اس سلسلے میں قدیم وجدید ہر قسم کے مآخذ سے استفادہ کیا گیا ہے ، نیز دنیا کے دیگر قوانین نے اسلامی قانون سے جو خوشہ چینی کی ہے، اس پر روشنی ڈالی گئی ہے اور مثالوں سے بات واضح کی گئی ہے۔
باب سوم: دنیا کے بعض مشہور غیر مسلم ملکوں کے قوانین کا تعارف کرایا گیا ہے اور ان کی خصوصیات سے بحث کی گئی ہے اور اسلامی قانون کے مقابلے اس پر نظر ڈالی گئی ہے۔
باب چہارم: قانون اسلامی پر لکھی گئی بنیادی کتابوں کا تذکرہ ، اس باب میں تقریباً پچیس سو (۲۵۰۰) فقہی مآخذ کاذکر آگیا ہے۔
باب پنجم: فقہی اصطلاحات کی فرہنگ ، جس کی ضرورت عالمی قوانین کے مطالعہ کے دوران پیش آتی ہے۔ اس باب میں تقریباً ایک ہزار (۱۰۰۰) فقہی اصطلاحات کا ذخیرہ جمع ہو گیا ہے۔