Marghoob ul Adillah By Maulana Marghoob Ahmad Lajpuri مرغوب الادلۃ

   

Marghoob ul Adillah - مرغوب الادلۃ

Read Online

Vol 01      Vol 02      Vol 03

Vol 04

Download Link 1

Vol 01(3MB)     Vol 02(2MB)

Vol 03(2MB)     Vol 04(3MB)

Download Link 2

Vol 01(3MB)     Vol 02(2MB)

Vol 03(2MB)     Vol 04(3MB)

مرغوب الادلة باحاديث النبويه على مسلك الحنفية
مؤلف: مولانا مرغوب احمد لاجپوری
ناشر : جامعة القراءات، كفليتہ

اللہ تعالی کی توفیق اور بعض حضرات اور کچھ اہل علم کے حکم سے ان چند مسائل میں جن کے بارے میں ایک غلط تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ احناف کا ان مسائل میں عمل احادیث مبارکہ کے خلاف ہے، اور احناف احادیث نبوی ﷺ کو چھوڑ کر اپنے امام کے قول پر عمل کرتے ہیں، ہر مسئلہ پر مختصر طور پر صرف احادیث مع ترجمہ و مکمل حوالہ کے جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں درج ذیل رسائل الحمد للہ مرتب ہو چکے ہیں
ہمارا مقصد نہ مناظرہ ہے اور نہ ان رسائل پر جواب الجواب کا ہے، نہ کسی فرقہ کی تنقید مقصود ہے، صرف احناف کے دلائل کو جمع کرنا مقصود تھا کہ یہ الزام احناف پر اس قدر شہرت اختیار کر گیا کہ احناف کا دامن دلائل نقلیہ سے اگر خالی تو نہیں ہے تو قلیل ضرور ہے، اور تو اور علماء احناف کی ایک جماعت بھی ( جن کی نظر قرآن وحدیث پر نہیں ) اس پرو پیگنڈہ کا شکار ہو گئی، اور ان کی زبانوں سے بھی اس طرح کے جملے سننے کو ملے کہ احناف کے پاس احادیث کم ہیں۔ اگر علماء احناف ان رسائل پر ایک نظر ڈال لیں تو انشاء اللہ انہیں اپنے مسلک پر بصیرت حاصل ہو جائے گی اور یقین ہو جائے گا کہ ہمارے مسلک کے اکثر نہیں تقریبا سو فیصد مسائل دلائل نقلیہ سے پر اور عین قرآن وسنت کے مطابق ہیں۔ کسی ایک دو مسئلوں میں دلائل کا کمزور ہونا تو اس سے تو کوئی مسلک خالی نہیں۔ مؤلف

جلد1
تقلید، تقلید کی ضرورت اور اہمیت، حدیث اور سنت میں فرق، بحث و نظر بر نقد و نظر، ناپاکی کے چند اہم مسائل، منی پاک ہے یا ناپاک؟، استنجاء کے وقت استقبال واستدبار قبلہ کا حکم، وضو کے چار مسائل اور ان کے دلائل، وضو میں پاؤں کا دھونا، مسح علی الخفین

جلد2
،نواقض وضو کے تین مسائل اور ان کے دلائل، شرمگاہ اور عورت کے چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، جنبی کا قرآن چھونا اور تلاوت کرنا تیمم میں دو ضربیں ہیں، نماز کے چار اہم مسائل، نماز میں قدم سے قدم ملانے کا مسئلہ، امامت کے تین مسائل اور ان کے دلائل، دعاء ثنا، ترک الجہر فی البسملۃ من سنۃ النبویہ، مرغوب الختام فی ترک القراءۃ خلف الامام، احادیث صاحب الثقلین فی ترک رفع الیدین، اخفاء التامین سنۃ رسول الامین، احادیث المرغوبۃ علی ترک جلسۃ الاستراحۃ، تشہد میں اشارہ کے احکام، الرسالۃ المرغوبۃ فی الدعاء بعد الصلوۃ المکتوبۃ، قنوت وتر کہاں تک؟ کیسے؟ کب؟، وتر کی تین رکعت ایک سلام کے ساتھ

جلد3
سجدہ سہو سلام کے بعد ہے، مسافت قصر اور مدت اقامت، سفر میں قصر واجب ہے، سفر میں سنتیں اور نوافل، سنت فجر کے بعد لیٹنا، فجر کی جماعت کے دوران سنت فجر کا حکم، مغرب سے پہلے نفل کی حیثیت، رکعات تراویح، نماز کی قضا واجب ہے، جمع بین صلاتین، جماعت ثانیہ، گاؤں میں جمعہ، جمعہ کے تین مسائل، جمعہ کا غسل واجب نہیں، خطبہ کے درمیان نفل پڑھنا، جمعہ سے پہلے اور بعد کی سنتیں، عید کی نماز میں زائد تکبیریں چھ ہیں

جلد4
عورتوں کا نماز کیلئے مسجد جانا، مرد اور عورتوں کی نماز میں فرق، جنازے کے چار مسائل اور ان کے دلائل، ٹوپی، توسل کا ثبوت و جواز، ایصال ثواب، قبلہ کی عظمت، مصافحہ ایک ہاتھ سے یا دو سے؟۔ مرغوب المقال فی تشریح لا تشد الرحال، احادیث النبویہ فی ایام الاضحیہ، حج کے چار مسائل

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

Leave a Reply