ائمہ اربعہ قدم بقدم مؤلف: عبد اللہ فارانی (اشتیاق احمد) صفحات: 148 پہلا ایڈیشن: رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ / ستمبر 2008ء ناشر: ایم آئی ایس پبلشرز کراچی
یہ کتاب فقہ اسلامی کے چار مشہور ائمہ کرام یعنی امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد ابن حنبل کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔ یہ حالات و واقعات جہاں ایک طرف ہمیں ہماری تاریخ کے سنہری ابواب سے آشنا کرتے ہیں، تو دوسری طرف ہمارے حالات و زمانے کے اعتبار سے راہ عمل متعین کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسلاف کرام کے یہ واقعات ہمیں دین کے لیے محنت ، استقامت و جرات کا سبق بھی دیتے ہیں اور آخرت سنوارنے کی دعوت بھی۔ عبد اللہ فارانی کے منفرد انداز تحریر اور سلاست و روانی کے ساتھ یہ کتاب بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے۔
Leave a Reply