Share this Book
Related Books
Response
-
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ آپکی ان کوششوں کو قبول فرمائے۔ اور آپکے کاموں اور وقت میں مزید برکتیں فرمائے۔۔۔ آمین

Download (3MB)
الفوز الكبير اردو
الفوز الکبیر فی اصول التفسیر فارسی زبان میں لکھی گئی اس کتاب کا موضوع علوم القرآن ہے۔ شاہ صاحب کے نزدیک قرآن مجید میں کل پانچ بنیادی علوم ( علوم پنجگانہ ) کا ذکر ہے ۔ اس کتاب میں اُنہوں نے ان پانچوں علوم کی تفصیل بیان کی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں قرآن فہمی اور تفسیر کے اُصولوں کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔
تاليف: حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی
ترجمہ: پروفیسر مولانا محمد رفیق چودھری
Related Books
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ آپکی ان کوششوں کو قبول فرمائے۔ اور آپکے کاموں اور وقت میں مزید برکتیں فرمائے۔۔۔ آمین


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور اس پر صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply