Dars e Tauzeeh By Maulana Abdul Ghani Laal Gul درس توضیح شرح التوضیح و التلویح
Download (9MB)
درس توضیح شرح و خلاصہ التوضیح و التلویح
توضیح و تلویح اصول فقہ کی مشہور کتاب ہے اور ایک طویل عرصے سے دینی مدارس کے نصاب تعلیم میں داخل ہے، اللہ جل شانہ نے اس کتاب کو بڑی مقبولیت بخشی ہے، آٹھویں صدی میں مشہور عالم اور فقیہ عبید اللہ بن مسعود رحمۃ اللہ علیہ گزرے ہیں، جو “صدر الشریعہ” کے لقب سے معروف ہیں، انہوں نے “تنقیح الاصول“ کے نام سے اصول فقہ میں ایک متن لکھا، پھر خود ہی اس متن کی شرح “توضیح التنقیح“ کے نام سے لکھی، بعد میں علامہ تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ نے توضیح کی شرح ” تلویح“ کے نام سے تحریر فرمائی اور ان دونوں بزرگوں کی دوسری کتابوں کی طرح، یہ کتاب بھی اہل علم اور طلبہ میں بڑی مقبول ہوئی۔
توضیح و تلویح درس و تدریس کے اعتبار سے ایک مشکل کتاب سمجھی جاتی ہے، خاص کر علامہ تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ کی تلویح کی عبارتوں کو حل کرنے کے لئے پوری توجہ اور انہماک کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے مختلف زبانوں میں اس کی شروح لکھی گئی ہیں۔
پیش نظر کتاب توضیح و تلویح کی شرح ہے، جو جامعہ فاروقیہ کے استاذ مولانا عبد الغنی صاحب کے درسی افادات پر مشتمل ہے۔ عام فہم ، آسان و دل نشین انداز میں عبارت کا ترجمہ اور تشریح ۔ تشریح میں طلبہ کرام کا لحاظ رکھا گیا ہے، لہذا صرف اتنی ہی تشریح کی گئی ہے، جو طلبہ کرام کے لئے کتاب سمجھنے میں معاون ہو۔ غیر ضروری اور ایسی ابحاث کا ذکر نہیں کیا گیا ، جو ضروری نہیں۔
افادات : حضرت مولانا ابو ہارون عبد الغنی لعل گل صاحب استاد جامعہ فاروقیہ کراچی
صفحات: 684
اشاعت: 2008
ناشر: اداره الفاروق کراچی
Leave a Reply