یہ کتاب سر زمین نقشبند (بخارا و ثمرقند) کا ایک سفر نامہ ہے، جو دراصل نقشبندی سلسلہ کے ایک کارواں کی روئداد سفر ہے۔ یہ قافلہ معروف صاحب سلسلہ پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رح کی سربراہی میں کئی سارے صاحب علم و نسبت حضرات پر مشتمل تھا۔ یه سفرنامہ صرف رفتن و ماندن و گذشتن نیز نوشیدن و خوردن کے ذکر پر مشتمل نہیں، بلکہ سفر کی ضروری و واقعی تفصیلات کے ساتھ ان سارے مقامات، نیز بزرگوں کے مختصرا ضروری احوال پر بھی مشتمل ہے، اس طرح یہ سفر نامہ بڑا معلوماتی اور عام لوگوں کے لئے نہایت مفید و دلچسپ ہے۔
Leave a Reply