فاضل مفتی صاحب نے اس تحقیقی و تفصیلی فتوے میں احادیث مبارکہ، حضرات صحابہ و تابعین، فقہاء امت و ائمہ اربعہ کے اقوال کی روشنی میں اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ جاندار کی تصویر بنانا مطلقاً حرام ہے۔ اس کے علاوہ اکابر علمائے دیوبند کے فتاوی و تحریرات سے تصویر کی مطلقاً حرمت ٹی وی سینما وغیرہ کی شناعت و قباحت اور ان کے عدم جواز کو بھی نقل کیا ہے۔ اسی طرح مجوزین حضرات کے دلائل کے بالتفصیل الزامی وتحقیقی جوابات دے کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ عام سادہ کیمرہ اور ڈیجیٹل کیمرہ کی تصویر میں کوئی فرق نہیں۔
Leave a Reply