Read Online
Download
Link 1(67MB)
Link 2 (6MB Compressed)
حلال و حرام
عقیده و ایمان۔ لباس و غذا۔ معاشرت و معاملات۔ ازدواجی زندگی۔ آداب و اخلاق۔ مومنانہ کردار
تالیف: مولانا خالد سيف الله رحمانی صدر مدرسۃ دار العلوم سبيل السلام حیدرآباد دکن
صفحات: ۴۷۹
طبع سوم
ناشر: زمزم پبلشرز
قرآن و حدیث کے جتنے مضامین ہیں ان سے متکلمین نے عقیدہ، فقہاء نے عملی زندگی اور صوفیا نے اخلاق و عادات کی بابت استنباط کیا ہے وہ سب کے سب حلال و حرام ہی میں داخل ہیں ، لیکن ظاہر ہے کہ اس مختصر کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ مقصود نہیں بلکہ فقہاء نے حلال و حرام کے کچھ ضروری احکام (جو روز مرہ زندگی میں پیش آتے ہیں) کو ایک الگ عنوان سے جمع کیا ہے۔ جس کو بعضوں نے ‘کتاب الخطر و الا باحہ’ بعضوں نے ‘کتاب الكراہیۃ’ اور بعضوں نے ‘کتاب الاستحسان’ کے عنوان سے ذکر کیا ہے ، اس باب کو مختلف گوشوں سے متعلق حلال و حرام کے احکام کا منتخب مجموعہ ہی کہا جاسکتا ہے، اس میں بڑے مفید اور ضروری اور کثیر الوقوع مسائل ذکر کئے جاتے ہیں۔۔۔۔
اردو زبان میں ایک ایسی کتاب کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی جس میں ایسے ضروری اور کثیر الوقوع مسائل جمع کر دیئے جائیں کہ اس میں کتاب و سنت کی نصوص اور فقہاء کے اجتہادات دونوں سے فائدہ اٹھایا جائے ، زبان شستہ اور عام فہم ہو، تحریر میں تذکیر اور دعوت کا رنگ بھی نمایاں ہو ، حوالہ جات کا اہتمام ہو اور مآخذ سے براہ راست مراجعت کی جائے ، آداب و اذکار بھی ذکر کئے جائیں ۔ پیش نظر کتاب اسی ضرورت کی تکمیل ہے ، مسائل کے احاطہ، حوالہ جات کے اہتمام ، زبان کی حلاوت اور شائستگی ، اسلوب تحریر میں نصح و تذکیر کا غلبہ اور مسائل کے بیان کرنے میں اور قابل بحث امور پر اظہار رائے میں اعتدال و توازن اور افراط و تفریط سے گریز اور کتب فقہ میں پھیلے ہوئے اور منتشر مسائل کے درمیان میں حسن انتخاب نیز ہر باب کے شروع میں موضوع کے مناسب موثر تمہید وغیرہ کی وجہ سے قوی امید ہے کہ یہ کتاب بھی انشاء اللہ مؤلف کی دوسری کتابوں کی طرح مقبول اور نافع ہوگی ۔
موضوعات
شریعت کے بنیادی اصول و قواعد۔ عقیدہ و ایمان۔ صفائی ستھرائی اور امور فطرت۔ خورد نوش۔ لباس و پوشاک۔ زیبائش و ارائش۔ تفریح و ادب۔ نکاح و طلاق۔ کسب معاش۔ اداب و اخلاق۔
29
Leave a Reply