جس میں بڑی تحقیق اور عرق ریزی سے منکرین حدیث کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے خود ان کی اپنی عبارات اور تحریرات کے آئینہ میں ان کے عقائد و اعمال اور افکار و نظریات کا اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کا دعویٰ تو صرف حدیث کے انکار کا ہے لیکن اصول دین کی کوئی چیز ایسی باقی نہیں رہ جاتی جس کا انکار ان کے کسی نہ کسی طبقے نے نہ کیا ہو ۔ اس سلسلہ میں نبی کریم صلی الله علی وسلم کے اسوہ حسنہ کی جامعیت پر قدرے مفصل بحث کی گئی ہے۔ نیز دیگر اہم گوشوں کو بھی واضح کیا گیا ہے اور منکرین حدیث کے باطل خیالات کا خوب جائزہ لیا گیا ہے ۔
Leave a Reply