درس بخاری کی تقاریر کا مجموعہ، درس کے دوران کچھ یادداشتیں خود حضرت مؤلف رح نے مرتب فرمائی تھیں اور بعض طلباء نے آپ کی تمام تقاریر کو ضبط بھی کیا تھا، ان تمام مجموعوں کو سامنے رکھ کر فاضل مؤلف نے یہ کتاب مرتب فرمائی ہے۔ علم حدیث پر مفید مقدمہ ، کتاب الایمان اور کتاب العلم تک کی تشریح وتوضیح اور اس سے متعلق فقہ، حدیث ، تصوف اور کلام کے نہایت گراں قدر مباحث پر مشتمل ہے۔ ان تقاریر میں اکابر علماء دیوبند کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔ علماء اور طلبہ دونوں کے لیے یہ کتاب نہایت مفید ہے، اور بعض ایسے نکات و مباحث پر مشتمل ہے جو صحیح بخاری کی عام شروح اور امالی میں نہیں ملتے۔
Leave a Reply