اس کتاب میں اجارہ کی بنیاد پر معاملات، اسلامی بینکنگ میں اس کا استعمال اور ان سے متعلق عصر حاضر کے مسائل پر مفصل جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اجارة الاشیاء، اجارة الاشخاص کے مسائل و احکام شرح و بسط کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں، اور ہر موضوع سے متعلق جو جدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ان پر مفصل بحث کی گئی ہے۔ اجارہ کو تمویل کی غرض سے جس طرح استعمال کیا جارہا ہے، اس کے بارے میں شرعی احکام واضح کئے گئے ہیں۔ تمام وہ ادارے جو لیزنگ کا کاروبار کر رہے ہیں، ان کے لئے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔
Leave a Reply