Read Online
Download Link 1
Download Link 2
جلد 1: آبی وسائل اور ان سے متعلق شرعی احکام۔ مسافت شرعی کا آغاز۔ وطن اصلی کے ساتھ دوسری جگہ مستقل قیام اور قصر و اتمام کے احکام۔
جلد 2: نواقض صوم سے متعلق نئے مسائل۔ حج و عمرہ موجودہ حالات کے پس منظر میں۔ رمی جمار کے اوقات اور اس سے متعلق شرعی احکام۔
جلد 3: سونے اور چاندی کا نصاب۔ زکوۃ کے جدید و اہم مسائل۔ مصرف زکوۃ فی سبیل اللہ۔
جلد 4: عشر و خراج – عصر حاضر کے چند اہم مسائل۔ اسلام کا نظام عشر و خراج اور ہند و پاک کی اراضی کا شرعی حکم۔ اموال زکوۃ کی سرمایہ کاری۔ رؤیت ہلال یا وجود قمر کا مسئلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں۔
جلد 5: قربانی کے ایام و اوقات اور اس سے متعلق شرعی احکام و مسائل۔ ذبیحہ کے شرعی احکام۔ مشینی ذبیحہ فقہ اسلامی کی روشنی میں۔
جلد 6: نکاح میں شرط و مشروط مہر فقہ اسلامی کی روشنی میں۔ جبری شادی کا مسئلہ اور احکام۔ شقاق بین الزوجین کی وجہ سے فسخ نکاح۔
جلد 7: حالت نشہ کی طلاق اور اس سے متعلق احکام۔ غیر مسلم ملکوں میں عدالتوں کی طلاق۔ مباحث فقہیہ (اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر تحقیقی بحث)۔
جلد 8: بیع سمک (پانی میں رہتے ہوئے مچھلی کی خرید و فروخت)۔ بیع وفاء موجودہ معاشی تناظر میں۔ بیع تقسیط (قسطوں کی بنیاد پر خرید و فروخت)۔
جلد 9: کاروبار میں اولاد کی شرکت۔ قبضہ کی حقیقت اور قبضہ سے پہلے خرید و فروخت۔ حقوق و منافع کی خرید و فروخت۔ پگڑی اور اس سے متعلق شرعی احکام۔
جلد 10: غیر سودی بینکاری ضرورت اور طریقہ کار۔ تورق اور موجودہ اسلامی بینک۔ بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کے شرعی احکام۔ بینک انٹرسٹ و سودی لین دین۔
جلد 11: کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت۔ دو ملکوں کی کرنسی کا تبادلہ۔ کرنسیوں کا تبادلہ اور ہندوستان میں انشورنس۔ طویل مدتی قرضے اور موجودہ کرنسی۔
جلد 12: شریعت کے دائرے میں انشورنس / تکافل کی صورت۔ میڈیکل انشورنس فقہ اسلامی کی روشنی میں۔ شیئرز و کمپنیز کی شرعی حیثیت۔ خواتین کی ملازمت سے متعلق شرعی احکام۔
جلد 13: عقد استصناع سے متعلق بعض مسائل (آرڈر پر سامان تیار کرانے سے متعلق اہم فقہی مباحث)۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ شرعی نقطہ نظر (ملٹی لیول مارکیٹنگ سے متعلق اہم شرعی مسائل)۔
جلد 14: وقف کے احکام و مسائل۔ موجودہ اہم سماجی مسائل کے حل کے لئے وقف کی اہمیت اور طریقہ کار۔ مختلف النوع ملازمتیں اور ان کے شرعی احکام۔
جلد 15: اعضاء کی پیوند کاری شریعت کی روشنی میں۔ ضبط ولادت اسلامی نقطہ نظر سے۔ پلاسٹک سرجری (آپریشن بغرض تجمیل و دفع عیب)۔ اعضاء و اجزاء انسانی کا عطیہ۔
جلد 16: قتل بجذبہ رحم (یوتھنیزیا) ، دماغی موت اور مصنوعی آلہ تنفس۔ ڈی این اے (جینیٹک سائنس سے مربوط سے کچھ اہم مسائل)۔ طبی اخلاقیات دائرے اور ضابطے فقہ اسلامی کی روشنی میں۔
جلد 17: تعلیم کے لئے قرض کا حصول۔ علم معاشیات اور اسلامی معاشیات۔ تفریح و سیاحت اور شرعی احکام و ضوابط۔ الیکشن سے مربوط شرعی مسائل۔
جلد 18: اسلام میں بچوں کے حقوق ( تعلیم و تربیت کے تناظر میں)، اسلام میں معذوروں اور بوڑھوں کے حقوق (ایک تحقیقی جائزہ)۔
جلد 19: خاندانی نظام اور خواتین کے حقوق (اسلام کا مطلوب خاندانی نظام)۔ قیدیوں کے حقوق (قیدیوں کے ساتھ برتاؤ کا عالمی معیار)۔ مشترکہ و جداگانہ خاندانی نظام۔
جلد 20: ضرورت و حاجت سے مراد اور احکام شرعیہ میں ان کا لحاظ۔ عرف و عادت شریعت میں اس کا اعتبار اور اصول و قواعد۔ اسلام اور امن عالم (اسلام میں امن و سلامتی کی اہمیت)۔
جلد 21: مقاصد کی تعین اور اثبات یعنی مقاصد شریعت عصری تناظر میں۔ احکام شرعیہ میں تبدیلی حقیقت کے اثرات۔ بین مذہبی مذاکرات کے اصول و آداب۔
جلد 22: حدیث ضعیف / احادیث ضعیفہ اصول، تعارف و احکام۔ قرآن کریم کے متن اور ترجمہ کی اشاعت اور بریل کوڈ اور اس سے متعلق بعض جدید مسائل۔
جلد 23: اختلاف رائے اور وحدت امت اصول و آداب۔ اہل کتاب سے متعکق مسائل و احکام۔
جلد 24: ہبہ سے متعلق بعض مسائل۔ میراث و وصیت سے متعلق بعض مسائل اور وصیت نامہ کے ذریعے ورثاء کے شرعی حصص۔
جلد 25: غذائی مصنوعات کا حکم اور حلال سرٹیفکٹ کا اجراء، شرعی اصول اور شرائط و معیار۔ نشہ آور اشیاء کی تجارت اور استعمال کے شرعی احکام۔
جلد 26: شہریت اور اس سے متعلق بعض مسائل۔ غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمانوں کے کچھ اہم مسائل۔ سماجی مسائل اور علماء ہند کے فیصلے۔ نئے مسائل اور فقہ اکیڈمی کے فیصلے۔
جلد 27: سونا چاندی کی تجارت سے متعلق بعض مسائل۔ زمین و جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق چند اہم مسائل۔ سرکاری سکیموں سے استفادہ شرعی نقطہ نظر۔
جلد 28: ماحولیاتی و صوتی آلودگی (تعارف، اسباب، حقائق، نتائج اور احکام)۔ آلودگی پیدا کرنے والے ایندھن۔ صنعتی فضلات، کھلی جگہوں پر قضائے حاجت۔ تھوکنا، گاڑیوں اور جنریٹر کا دھواں اور شور۔ نشہ آور اشیاء، سگریٹ وغیرہ کا دھواں۔ الیکٹرک اشیاء سے نکلنے والی شعائیں۔
فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔