Kitab al Seerah By Maulana Muhammad Ilyas Ghuman کتاب السیرۃ

   

Kitab al Seerah By Maulana Muhammad Ilyas Ghuman کتاب السیرۃ از مولانا محمد الياس گھمن صاحب

Read Online

Vol 01     Vol 02

Download Link 1

Vol 01(3MB)     Vol 02(3MB)

Download Link 2

Vol 01(3MB)     Vol 02(3MB)

کتاب السیرت

تالیف: مولانا محمد الياس گھمن صاحب
اشاعت: مارچ 2024
ناشر: مکتبہ دار الایمان

پیش لفظ از مؤلف
آنجناب علیہ الصلوۃ والسلام کی مبارک زندگی، جیسا کہ قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے، انسانی زندگی کے لیے ایک خوبصورت اور مکمل نمونہ ہے۔ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مطہرہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں انسانیت اپنے آپ کو دیکھ اور سنوار سکتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ ؛ حیات انسانی کے تمام گوشوں پر محیط ہے۔ جہاں آپ ایک امانت دار تاجر ، بہترین شوہر ، شفیق والد ، اچھے دوست، یتیموں ، بیواؤں اور مساکین کے غم خوار اور امانت و صداقت کے علم بردار نظر آتے ہیں تو وہیں ایک عظیم الشان داعی، ایک زبر دست سپه سالار، ریاست مدینہ کے مایہ ناز سربراہ، ایک منصف اور ایماندار حج، ایک بہترین معلم، ایک کامیاب رہبر اور ایک ذی شعور سیاسی قائد کے طور پر بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
سیرت نبویہ کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کیونکہ دونوں جہانوں کی سعادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی ہے۔ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں کامیابی کے لیے ہمیں پوری اہمیت کے ساتھ سیرت طیبہ کی روح کو سمجھنا ہو گا اور اسے اپنی عملی زندگی میں لانا ہو گا۔ سیرت طیبہ کا مطالعہ اہل ایمان کے عزائم کی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔ دین حق کے دفاع کا جذبہ مستحکم ہوتا ہے اور دلوں کو راحت، سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ سیرت طیبہ کے مطالعہ سے دعوتِ اسلامیہ کے نشیب و فراز کے مراحل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور ان مشکلات و تکالیف کا علم ہوتا ہے جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو دین حق کی سربلندی کے لیے گزرنا پڑا۔ کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی سعادت نہیں ہو سکتی کہ اس کی پوری زندگی ؛ اس کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا عملی نمونہ بن جائے۔ اسی سعادت کے حصول کی خاطر یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔

    

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ