کتاب میں اسلامی تاریخ میں حدیث کی حفاظت، کتابت اور تدوین کے ارتقائی مراحل پر روشنی ڈالی گئی ہے، عہدِ جاہلیت سے لے کر عہدِ رسالت تک مکہ و مدینہ میں لکھنے کے آغاز، معاشرتی اثرات، اور حضور ﷺ کے دور مبارک میں احادیث، سرکاری قوانین اور تبلیغی خطوط کو تحریر میں لانے کے اسالیب پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کتاب میں عہدِ صحابہ و تابعین میں احادیث کی باقاعدہ کتابت اور دوسری صدی ہجری میں ان کی تدوین کے مجموعوں کا احاطہ کرنے کے علاوہ، آغازِ کتاب میں حجیت حدیث کو ثابت کرتے ہوئے منکرین حدیث اور مستشرقین کے اعتراضات کے مسکت جوابات اور حفاظت حدیث کے مستند طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے
Leave a Reply