Medical ke Jadeed Masail ka Hal – میڈیکل کے جدید مسائل کا حل
Download (4MB)
میڈیکل کے جدید مسائل کا شرعی حل قرآن و سنت کی روشنی میں مع خواتین کے جدید مسائل کا حل
میڈیکل سائنس سے متعلق احکام ، خواتین کیلئے علاج معالجہ اور پاکی ناپاکی کے ضروری مسائل ، مریض و معالج کے بارہ میں اہم شرعی ہدایات
از افادات: حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب رحمہ اللہ، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی، ڈاکٹر محمد طبیب احمد ملتان، ڈاکٹر محمد امجد حسن علی کراچی و دیگر اکابر
جمع و ترتیب: مولانا محمد اسحق صاحب ملتانی
صفحات: 242
اشاعت: 2018
ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
عرض ناشر
طبیب اعظم خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض و صحت کے متعلق جو الہامی رہنمائی فرمائی وہ آج بھی جدید سائنس کے لیے مینارہ نور ہے۔
محترم ڈاکٹر محمد طیب صاحب ماشاء اللہ صالح معالج ہیں جنہوں نے زمانہ طالب علمی میں میڈیکل سے متعلق جدید اور اہم مسائل دارالعلوم کراچی کے ارباب افتاء سے تحریری سوال و جواب کی شکل میں طلب کیے جن کی تعداد سو کے قریب ہے۔ یہ فتاوی جات معالجین کے لیے بالخصوص اور عامۃ المسلمین کے لیے بالعموم نافع ہیں۔ زیر نظر جدید کتاب باب کا حصہ اول انہی فتاوی جات پر مشتمل ہے جبکہ حصہ دوم میں میڈیکل سے متعلق دیگر ضروری احکام جمع کیے گئے ہیں۔ نیز خواتین سے متعلق بھی اہم مسائل آگئے ہیں۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ کتاب میڈیکل کے طلباء و طالبات اور حکماء و ڈاکٹر حضرات کیساتھ ساتھ ہسپتال کے ذمہ داران نرس سٹاف وغیرہ کے لیے بھی بہترین دینی راہنما ہے۔
Leave a Reply