Mery Hazrat Madni By Mufti Muhammad Musab میرے حضرت مدنی

 

Read Online

Mery Hazrat Madni By Mufti Muhammad Musab میرے حضرت مدنی

Download (1MB)

Link 1       Link 2

حالات و واقعات شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا سيد حسین احمد مدنی قدس سره
بہ قلم شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا محمد زکریا کاندہلوی نورالله مرقده
ماخود از آپ بیتی

انتخاب و ترتيب : مفتی محمد مصعب خادم دار الافتاء، دارالعلوم دیوبند
اشاعت اول: محرم ۱۴۴۲ ھ مطابق اگست ۲۰۲۱ء
صفحات: ۱۱۲
ناشر: مکتبہ علم و فقہ دیوبند

میرے حضرت مدنی کے نام سے، اخلاص محبت کے حسین پھولوں کا جو گل دستہ آپ کے سامنے ہے یہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی قدس اللہ سرہ کی آپ بیتی کے اُن اقتباسات کا مجموعہ ہے جو شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس اللہ سرہ سے متعلق ہیں، یہ بات عام طور پر معلوم ہے کہ حضرت شیخ الحدیث کی آپ بیتی ایک ایسا انسائیکلو پیڈیا ہے، جس میں حضرات اکابر دیو بندر حمہم اللہ کے حالات و واقعات اور افکار و خیالات کا بے مثال ذخیرہ محفوظ ہے، جس کو پڑھ کر آدمی حضرات اکابر دیوبند کے عمومی ذوق و مزاج سے واقف ہو جاتا ہے، ساتھ ہی دارالعلوم دیو بند اور
مظاہر علوم سہارنپور کی تاریخ بھی بڑی حد تک اس کے سامنے آجاتی ہے۔۔۔۔
برادر عزیز جناب مولانا مفتی محمد مصعب صاحب زید مجدہ ، مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے آپ بیتی سے ان متفرق واقعات کو یک جا کر کے استفادہ آسان کر دیا اور ایک اچھا کام یہ کیا کہ اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھا، بعینہ حضرت شیخ کی تحریرات کو جمع کر دیا۔ امید ہے کہ اس طرح نئی نسل میں ان حضرات کے حالات اور ذوق و مزاج سے واقف ہونے کا جذبہ ابھرے گا۔ حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ