تعارف مفتاح الصرف ایک عمدہ ترین اور نہایت جامع کتاب ہے۔ اس کی عبارت بھی نہایت آسان ہے جسے طلبہ پوری آسانی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں اور یاد کر سکتے ہیں اس مین طلبہ کو اپنی وہ تمام ضروریات ملیں گی جو علم صرف سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ ایک ہی کتاب انشاء اللہ تعالی صرف کی متعدد کتابوں سے بے نیاز کر دے گی ۔ یہ رسالہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں فعل ماضی، مضارع، امر، نہی اور اسم مشتق کے سات قسموں کا بیان ہے ۔ دوسرے میں مجرد و مزید کے باب تیسرے میں ہفت اقسام ہیں اور چوتھے حصے میں اوزان اور بابوں کے خواص اور تثنیہ، جمع، نسبت اور تصغیر کے قواعد ہیں۔ رسالے کے چاروں حصے علم صرف کی تمام ضروریات کے لئے جامع ہیں اس کی عبارت مناسب اختصار کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے۔ جس کی بناء پر قواعد و تعریفات کا حفظ کرنا آسان ہو گیا ہے۔
Leave a Reply