Misali Mard By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi مثالی مرد

 

Read Online

Misali Mard By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi مثالی مرد

Download (3MB)

Link 1       Link 2

مثالی مرد
مرد حضرات کی اصلاح پر بے مثل بیانات کا مجموعہ

افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
صفحات: ۲۲۷
اشاعت اول فروری 2017 ء
ناشر: مکتبۃ الفقیر فیصل آباد

پیش لفظ
اسلام نے اپنے پیروکاروں کو رہبانیت کی تعلیم نہیں دی، یعنی ان کو وصل باری تعالٰی کے حصول کے لیے مخلوق خدا سے بالکل منقطع ہو کر جنگلوں اور غاروں میں زندگی گزارنا نہیں سکھایا، بلکہ اس کی تعلیمات تو یہ ہیں کہ تم انہی گلی کوچوں اور بازاروں میں رہتے ہوئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا بھی اہتمام کرلو تو تم اپنے رب کو پالوگے۔
حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟ دیکھیے ! اللہ رب العزت نے انسانوں کے مابین مختلف رشتے بنائے ہیں : بعض رشتے خون کی وجہ سے ہوتے ہیں، مثلاً باپ اور بیٹے کا رشتہ، بہن اور بھائی کا رشتہ بعض رشتے ازدواجی زندگی کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں، مثلاً خاوند اور بیوی کا رشتہ ، سسر اور داماد کا رشتہ اور ایک رشتہ علم کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، چنانچہ اس رشتے میں منسلک حضرات کو اُستاد اور شاگرد کہا جاتا ہے۔ بنی نوع انسان میں سے ہر شخص مذکورہ بالا رشتوں میں سے کسی نہ کسی رشتے سے ضرور منسلک ہوتا ہے۔ ان رشتہ داروں کے کچھ حقوق انسان پر عائد ہوتے ہیں، وہ حقوق العباد کہلاتے ہیں۔
سب سے پہلے ہے باپ اور بیٹے کا رشتہ ۔ شریعت مطہرہ نے باپ اور بیٹے میں سے ہر ایک کے حقوق دوسرے پر لازم کیے ہیں ۔ پھر ایک باپ کی اولاد ہونے کی حیثیت سے بہن بھائیوں کے بھی ایک دوسرے پر حقوق آتے ہیں۔
ازدواجی زندگی کے نتیجے میں جو رشتے وجود میں آتے ہیں، ان میں سے ایک رشتہ خاوند اور بیوی کا ہے، شریعت نے خاوند پر بیوی کے کچھ حقوق لازم کیے ہیں۔ دوسرا رشتہ سسر اور داماد کا ہے، جس طرح سسر کو شریعت نے باپ کا رتبہ دیا ہے اسی طرح داماد کو بھی بیٹے کی مانند قرار دیا ہے اور سسر پر اس کے بھی چند حقوق عائد کیے ہیں۔ تعلیم و تعلم کا رشتہ بھی بہت سارے حقوق کا متقاضی ہے۔ شاگرد پر اُستاد کے اور استاد پر شاگرد کے حقوق بھی شریعت نے متعین فرمائے ہیں۔
مندرجہ بالا مختلف رشتوں کے حوالے سے ہماری بہت ساری ذمہ داریاں ہیں، ان رشتوں کی نزاکتیں ہیں ، ان کو نبھانے اور پائیدار بنانے کے بہت سے اصول ہیں، زیر نظر کتاب 2015 ء زیمبیا میں منعقدہ اعتکاف کے دوران کیے گئے حضرت جی کے بیانات کا مجموعہ ہے جس میں یہ تمام حقوق مکمل تفصیل کے ساتھ، نصوص قرآنی، سنت نبوی ﷺ سے ماخوذ نکات، خوبصورت مثالوں، دلچسپ واقعات اور سائنسی تجربات کی روشنی میں عام فہم اور دلچسپ پیرائے میں بیان کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ فقیر سیف اللہ احمد نقشبندی مجددی

Misali Aurat By Maulana Zulfiqar Ahmad Naqshbandi مثالی عورت

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔


Discover more from Best Urdu Books

Subscribe to get the latest posts to your email.

آپ کی رائے یا تبصرہ