منتخب موضوع
Share this Book
Related Books
Response
-
Assalamu Alaikum. ..I want to download this majmua auraad kindly mail me is it possible

Download (62MB)
مستند مجموعہ وظائف
مشتمل بر سور قرآنیہ و ادعیہ مسنونہ
بہترین وظیفہ کے طور پر عورتوں کیلئے ، اللہ کے راستے میں پھرنے والوں کیلئے ، عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لئے یہ کتاب ایک عظیم تحفہ ہے جس میں سورۂ کہف، سورہ یسین، سورہ سجدہ، سورۂ واقعہ اور سورۂ ملک مع ان کے فضائل، حل مشکلات کے لئے مجرب وظائف، اچھے رشتے ملنے کی دعا، آسیب جادو وغیرہ سے حفاظت کا مجرب نسخہ منزل ، اسمائے حسنیٰ اور اسم اعظم مع فضائل، دعاء والہانہ، گھروں میں لڑائی جھگڑوں سے بچنے کیلئے مجرب عمل، دل و دماغ کو سکون پہنچانے والی دعائیں صبح شام پڑھی جانے والی دعائیں، سو کر اٹھنے سے سونے تک کے مختلف مواقع کی دعائیں، چہل ربنا مع طريقة صلوة التسبيح وصلوة الحاجات اور درود شریف بھی شامل ہیں۔
Related Books
Assalamu Alaikum. ..I want to download this majmua auraad kindly mail me is it possible


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply