Najmul Fatawa Jadid By Mufti Syed Najmul Hasan Amrohvi نجم الفتاوی جدید

 

Najmul Fatawa - نجم الفتاوی

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Vol 04     Vol 05     Vol 06

Download Link 1

Vol 01 (14MB)     Vol 02 (20MB)

Vol 03 (00MB)     Vol 04 (17MB)

Vol 05 (15MB)     Vol 06 (20MB)

Download Link 2

Vol 01 (14MB)     Vol 02 (20MB)

Vol 03 (00MB)     Vol 04 (17MB)

Vol 05 (15MB)     Vol 06 (20MB)

نجم الفتاوی جدید
تألیف : مفتی سید نجم الحسن امروہوی رئیس دارالافتاء و مہتمم دارالعلوم یاسین القرآن کراچی
جدید ترتیب و تبویب: مفتی فرحان حسن
ناشر: شعبه نشرو اشاعت دارالعلوم یاسین القرآن کراچی

جلد 1: کتاب الايمان والعقائد۔ فصل فى كلمات الكفر وغيرها۔ فصل فى السنة والبدعة۔ باب الانبياء۔ كتاب التفسير وما يتعلق بالقرآن۔ کتاب ما يتعلق بالحديث۔ فصل ما يتعلق بتحقيق الروايات۔ باب ما يتعلق بالصحابة۔ فصل في الرؤيا۔ كتاب ما يتعلق بالتصوف والسلوك۔ کتاب التوسل والتبرك۔
 شفاء الجذام في تمنى الحلة لما هو الحرام: حرام شیء کی حلت اور کسی فرض کے فرض نہ ہونے کی تمنا کرنے پر کفر یا عدم کفر کا اصول۔
دفع الظلام عن معنى البدعة أنها النية أم الالتزام: بدعت کی حقیقت ، التزام یا نیت ثواب میں سے کیا چیز بدعت کے تحقق کیلئے ضروری ہے؟ بدعت کے معنی اور مصداق سے متعلق شافی و کافی بحث۔
منع الطلبة عن اخذ الاجرة على تلاوة الكتاب للبركة: برکت کیلئے قرآن خوانی اور اس پر اجرت لینا، نیز مسئلہ ھذا میں پائے جانے والے بعض تعارضات کا دفیعہ۔
ازالة الدرن في حكم الدعاء بعد السنن: نماز کے بعد اجتماعی دعا کا حکم۔
الكتاب المقبول البيان مذهب الحنفية في الذمي شاتم الرسول۔ ذمی شاتم رسول ﷺ سے متعلق ائمہ اربعہ کے مذاہب اور بالخصوص حنفیہ کے مذہب کی تحقیق، نیز شتم سے عہد ذمہ ساقط ہوگا یا نہیں اور ذمی شاتم رسول ﷺ واجب القتل ہے یا نہیں ؟ ان تمام ابحاث سے متعلق تفصیلی اور مدلل فتوی۔
 تنبيه ذوى العقول ببيان مذهب الحنفية فى قبول التوبة لشاتم الرسول: شاتم رسول صلی السلام کی توبہ قبول ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مذہب حنفی کی مدلل وضاحت ، مسئلہ ھذا میں شامیہ وغیرہ کے کلام کی مدلل تنقیح۔ 
الكلمات الغريبة في تحقيق حديث يروى في القرابة القريبة: قرابت قریبہ میں نکاح سے متعلق حدیث  لا تنکحوا القرابة القريبة فان الولد يخلق ضاویا کی مکمل تحقیق اور مالہ وما علیہ کا بیان۔
تنبيه العقول برفع الشبهات عن الصحابه كلهم عدول: صحابہ کرام مطلقا عادل ہیں یعنی روایت اور عام زندگی دونوں میں صحابہ کی تعدیل کی جائیگی۔ حضرت شاہ عبد العزیز ؒ  کے حوالے سے اس پر ایک شبہ اور اس کا جواب ۔
ذكر الفضيلة لأخذ الوسيلة: دعاؤں وغیرہ میں وسیلے کا ثبوت قرآن وحدیث کی روشنی میں زندہ اور مردہ کے وسیلے کے اثبات سے متعلق مفصل و مدلل فتوی۔
انباء الاصفياء بحیاة الانبياء وأن قبره الشريف افضل البقاع: حیاۃ النبی ﷺ اور روضہ مبارک کے سب سے افضل مکان ہونے کا بیان۔
الايضاح لعقيدة العلماء في حياة الانبياء: حيات النبی ﷺ سے متعلق علماء اہل سنت و الجماعت کے عقیدے کی وضاحت ، اور بعض لوگوں کا اکابرین اعلام پر افتراء اور اس کا تحقیقی جواب۔
فص الخاتم فى بيان عقيدة اهل السنة في تخليق آدم ع: حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی تخلیق سے متعلق اہل السنت والجماعت کا عقیدہ اور اس سے متعلق بعض گمراہ نظریات پر مدلل استدراک۔
الضبط والتمهيد في توضيح مسئلة التقليد: مسئلہ تقلید کی مدلل وضاحت۔
حفظ المتاع في انكار بعض المحققين السماع: سماع موتی کے مسئلے میں دور صحابہ سے موجود اختلاف نیز بعض محققین فقہاء احناف کا سماع موتی سے انکار اور اس کا جواب، مذہب حنفی کی مدلل وضاحت۔

جلد 2: کتاب الطہارۃ۔ کتاب الصلوۃ۔
 حفر البئر في وصل الشعر: مصنوعی بال بذریعہ آپریشن لگوانے یا وگ وغیرہ کا استعمال اور مذکورہ صورتوں میں وضو اور غسل کا حکم۔
 بروز السدفة بتحقيق مسئلة مسح الرقبة: وضوء میں گردن کے مسح کا ثبوت اور مصداق سے متعلق مفصل فتوی۔
 أريج الترنم في الجمع بين الوضوء والتيمم: معذور شخص کیلئے وضو اور تیمم کوجمع کرنے کا حکم جو شخص چہرے پر غسل اور مسح دونوں نہ کر سکتا ہو وہ تیمم کرے گا یا نہیں؟ ایک تسامح اور اس کا استدراک۔
 مذهب النعمان في رفض الاركان: ارکان کے بھولنے پر ترتیب کا فرض ہونا، سجدہ سہو ، رفض کی بنیاد پر اعادہ اور متعلقہ اصول ، ابحاث اور مختلف عبارات سے متعلق سیر حاصل تحقیقی فتوی۔
 محاذاة الخدين في مسئلة رفع اليدين: رفع یدین سے متعلق روایات، اختلاف کا تعین ، ترک رفع یدین کی ترجیح ، اس کے شواہد اور مسئلہ ہذا پر مبسوط اور مفصل فتوی۔
 كشف القناع عن مسئلة اتيان المسبوق بالثناء: مسبوق کا بوقت شرکت ثناء پڑھنے یا نہ پڑھنے کا بیان، نیز فقہاء کا مسئلہ ھذا کے ذیل میں انصات کو مسنون قرار دینے پر مفصل فتوی۔
الافاضة في قاعدة الفقهاء كل صلوة اديت مع الكراهة تجب الاعادة: فقہاء کا بیان کردہ قاعدہ ”ہر وہ نماز جو مکروہ تحریمی کے ساتھ اداء ہو وہ واجب الاعادہ ہے، اس میں بعض محققین کی ماہیت اور غیر ماہیت کی قید سے متعلق تفصیلی فتوی۔
الكلمات الهندية في الاجابة عن الدعاء بغير العربية: غیر عربی میں دعا، قراءت اور شروع فی الصلوۃ کا حکم ، اس میں امام صاحب کا مذہب اور رجوع کی تحقیق نیز ایسی نماز کے اعادے کا حکم ۔
 نأفلة النجيب في الخطبة الأردوية امام الخطيب: جمعہ کے اردو عربی ملے خطبے کے دوران نفل نماز پڑھنے اور اس خطبے کی شرعی حیثیت کا بیان، جمعہ کے دو خطبوں سے پہلے عربی اردو ملا خطبہ کے دوران نفل نماز پڑھنے کی ممانعت سے متعلق ایک دارالافتاء کی تحقیق اور اس پر استدراک۔
بيان الغرائب في الأراضي المتصلة بالمساجد: مساجد سے متصل  ایس ٹی پلاٹ جو نفع عامہ کیلئے ہوں کوئی ان کا مالک نہ ہو ایسے پلاٹوں کا حکم ۔
 تعجيل الفرائض فى انتقال الميت والاسراع بالجنائز: جنازہ اور اس کی تدفین میں جلدی ، نیز میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا اور مسئلہ ھذا میں فقہاء کے اقوال اور راجح کا بیان۔
 الأوابد في اداء صلوة الجنازة داخل المساجد: مسجد کے اندر نماز جنازہ کی ادائیگی سے متعلق مختلف صورتیں اور ان کے احکام نیز مسئلہ ہذا میں موجود گنجائش کا بیان۔

جلد 3: معذرت۔ تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملی۔

جلد 4: کتاب النکاح۔
 تحرير النقول في مسئلة عدم الجهر بلفظ القبول: بوقت نکاح لڑکے کا قبول کے الفاظ کو آہستہ کہ دینا اور اس سے متعلق ایک شبہ کا جواب، نیز علامہ شامی کی عبارات کی مدلل وضاحت ، نکاح اور بیوع میں تعاطی سے متعلق علامہ کے مذہب کی علامہ ؒ کی اپنی عبارتوں کی روشنی میں مکمل تشریح۔
 نهاية الضدين في وقوع الخطاء عند نكاح الاختين: دو بیٹیوں کے نکاح کے وقت ناموں میں غلطی سے برعکس ایجاب و قبول ہو جانے کی صورت میں انعقاد نکاح سے متعلق تفصیلات، فقہی جزئیہ، اردوفتاوی میں پائے جانے والے تعارضات کا دفیعہ اور مسئلہ ھذا پر مکمل و مدلل تحقیقی فتوی۔
 قواعد الفقهاء في خطاء القاضي عند تلفظ الأسماء: بوقت نکاح اگر قاضی لڑکے یا لڑکی کا نام غلط لے لے تو اس کی مختلف صورتیں اور ان کے احکام، نیز تلفظ اسماء میں غلطی سے متعلق فقہاء کی عبارات سے مستخرج قواعد کا بیان۔
الحكم الموافق فى الفرق بين الشرائط توافق العقد و تخالف: مقتضاء عقد کے موافق ، ملائم اور مخالف شرائط کا بیان ، عقد پر ان کے اثرات اور متعلقہ احکام سے متعلق تفصیلی فتوی۔
 العقود الدرية في تحقيق حكم النكاح بدون الشهود عند المالكية: مالکی کے نزدیک بغیر گواہوں کے نکاح کے حکم سے متعلق مالکیہ کی کتب کی روشنی میں مفصل فتوی۔
 التقاطع في شهادة الفاسق والتسامع: فاسق کی شہادت سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے جبکہ قضاء فاسق کی شہادت قبول نہیں ، فاسق کی شہادت سے قضاء نکاح ثابت نہیں ہوتا۔ اس فرق کی وجہ اور بعض شبہات کا ازالہ نیز شهادت بالتسامع کا بیان۔
 الخنثى واحكامه للشهادة في الشريعة الاسلامية: نکاح میں خنثی کی گواہی اور دیگر تفصیلات کا بیان۔
 حفظ المتاع في رفع التعارض عن الآيات الواردة في خطبة النكاح: سنن ابی داؤد، جامع ترندی سنن ابن ماجہ اور دیگر کتب حدیث میں خطبہ نکاح سے متعلق احادیث میں وارد سورۃ النساء اور سورۃ الاحزاب کی آیات کا مصحف عثمانی کے مقابلے میں تفاوت و تغیر، اس فرق کی وجہ روات حدیث کی تحقیق ، کیا حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کے مصحف میں ہی یہ تغیر تھا ؟ امام شعبہ ؒ اور سفیان ثوری ؒ کی روایات میں فرق کیوں؟ کیا سفیان ثوری ؒ  قرآن کو بالمعنی روایت کرنے کے جواز کے قائل تھے؟ حضرت سفیان ثوری ؒ سے ایک اور آیت کا بھی مختلف الفاظ میں
نقل، الغرض مسئلہ ہذا اور اس سے متعلق ابحاث پر تحقیقی اور دلائل سے مبرہن فتوی۔ 
 الاجابة في رؤية المرأة قبل النكاح والاراءة: نکاح سے قبل لڑکی کو دیکھنا یا دیکھنے پر اصرار کرنا اور لڑکی کے اولیاء کیلئے اسے دکھانا، مسئلہ ہذا پر تفصیلی اور تحقیقی کلام۔
الاجابة عن تحذير بعض الناس من نكاح القرابة: بعض ڈاکٹروں کا قرابت داروں بالخصوص فرسٹ کزن میں نکاح سے منع کرنے پر مدلل اور تفصیلی رد، قرآن و سنت اور خیر القرون کے نظائر سے استشہاد اور اس ذیل میں پائی جانے والی بعض بے اصل روایات پر کلام ایک مدلل و مفصل استدراک۔
 رموز النص اذا أخطا في المس: بیوی کو شہوت سے ہاتھ لگاتے ہوئے غلطی سے بیٹی پر ہاتھ لگ جائے ، اس صورت میں حرمت مصاہرت کا حکم اور بعض شبہات کا ازالہ۔
 الحد الفاصل بين النكاح الفاسد و الباطل: نکاح فاسد اور باطل کی مختلف تعریفیں اور ان پر ہونے والے اعتراضات ، فقہاء کے اپنے تحفظات، نیز نکاح فاسد اور باطل کی ایسی جامع ، مانع تعریف جس پر اشکال نہ ہو اور ان دونوں میں فرق کا معیار ۔ الغرض مسئلہ ہذا میں پایا جانے والے اغلاق کا دفع ، مختلف النوع اور کتب میں بکھری عبارات کا جمع اور نکاح فاسد اور باطل کی مدلل تشریح سے متعلق ایک تحقیقی فتوی۔
 درر البحار في النكاح الشغار: نکاح شغار کسے کہتے ہیں مصداق اور حکم سے متعلق مدلل فتوی۔
 تحرير الكاتب في بيان احكام النكاح الفاسد: نکاح فاسد کے احکام نیز تفریق کیلئے متارکت یا فسخ کا حکم۔
كشف الظنون عن مصداق متعة خير القرون: خیر القرون میں رائج متعہ کیا تھا ؟ مروجہ متعہ وہی ہے یا وہ کوئی اور عقد تھا ؟ فتح مکہ کے موقع پر نسخ کیا گیا متعہ کیا تھا ؟ مسئلہ هذا سے متعلق بعض اکابرین کی آراء کا بیان اور راجح کا تعین۔

جلد 5: بقیہ کتاب النکاح۔
 كسر الزجاج في انعقاد الحفلة عند الزواج: رخصتی کیلئے بارات لے جانا ، اس میں کھانے وغیرہ کا اہتمام کرتا اور مسئلہ ہذا سے متعلق دیگر اہم امور پر مدال فتوی۔
 استنارة القمرين في جواب السؤال هل تزويج الولد لازم على الابوين: اولاد کی شادی کرانا والدین کے ذمے ہے یا والد کے یا لڑکا خود ذمہ دار ہے؟ مسئلہ ہذا سے متعلق امور پر مفصل تحقیقی فتوی۔ 
 القضية السالبة اذا أنكح الجد في غير الكفوء البالغة: بالغہ لڑکی کا از خود غیر کفو میں کیا نکاح روایت حسنؒ کے مطابق فاسد ہے البتہ ولی کی اجازت سے غیر کفو میں نکاح ہو سکتا ہے لیکن باپ کی موجودگی میں دادا بھی ولی (اقرب) شمار ہوگا یا نہیں؟ اور کیا دادا کی اجازت سے یہ نکاح باپ کی موجودگی میں جائز ہے؟ نیز نا بالغہ کے نکاح کرانے میں مسئلہ خیار بلوغ میں باپ اور دادا دونوں کا حکم یکساں ہے یعنی نا بالغہ کو خیار نہ ملے گا یہ مسئلہ بھی مطلق ہے یا باپ کے نہ ہونے کے وقت دادا کا یہ حکم ہے؟ مسئلہ ہذا پر مفصل و مدلل فتوی۔ 
 الجواب المختار فى كفاءة الرجل عند سوء الاختيار: باپ کا سوء اختیار واضح ہو جائے لیکن لڑکا لڑکی کا کفو ہو تو اس صورت میں نکاح کا حکم۔
 الجبيرة عن نكاح الصغيرة: بچپن میں اولاد کا نکاح کرا دینے اور بعض بڑی عمر کے اشخاص کا چھوٹی عمر کی لڑکیوں سے نکاح کی قباحت اور مخدوش استدلال کے جواب۔
 اعلام الاذكياء بأن عدم استحقاق الفسخ لنكاح الأب ثابت من الاحاديث الصحاح: نا بالغہ لڑکی کا باپ اگر اس کا نکاح کر دے تو نا بالغہ بعد از بلوغ اس نکاح کو فسخ نہیں کر سکتی ۔ اس حکم کا احادیث سے ثبوت اور بعض حضرات کے شبہات کا ازالہ، مسئلہ ہذا پر مفصل تحقیق۔
 الرسالة البيضاء في رد الاحتجاج على نقض اجازة المكرهة من حديث خنساء: بالغہ لڑکی سے اگر زبردستی نکاح کی اجازت لی جائے اور وہ زبانی اجازت دیدے تو اس کا نکاح منعقد ہوجاتا ہے۔ اس کے بر خلاف بعض حضرات کا اس اجازت کو کالعدم قرار دینا اور اس پر حضرت خنساءؓ میں اشیا کی حدیث سے مخدوش استدلال، اس استدلال کا رد اور بیان محمل ، الغرض مسئلہ ہذا پر مبسوط اور مدلل جامع فتوی۔ 
 أداء الامانة ببيان أن الكفاءة تعتبر فيها عند الامام الديانة: امام اعظمؒ کے نزدیک مسئلہ کفاءت میں دیانت کے اعتبار سے متعلق مختلف اقوال کا بیان اور اس میں رائج کا تعین۔
 الدليل الجاذب على أن نكاح المرأة في غير الكفوء نكاح فاسد: عورت کا بغیر ولی کی اجازت کے خود غیر کفوء میں کیا نکاح امام حسن بن زیادؒ کی مفتی بہ روایت کے مطابق غیر منعقد قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ نکاح فاسد ہے یا باطل؟ اس میں نکاح فاسد کے احکام ( بعد از وطی مہر ، عدت نسب وغیرہ) آئیں گے یا یہ نکاح باطل اور زنا ہے؟ مسئلہ ھذا سے متعلق تحقیق اور بعض اردو فتاوی میں پائے جانے والے تسامح کا بیان۔
 اداء الفريضة ببيان أن مسئلة الكفاءة لا تصادم الشريعة: کیا مسئلہ کفاءت شریعت سے متصادم ہے؟ بعض لوگوں کے اس شبہ پر تفصیلی استدراک۔
 ضوء الدار في أن علة الكفاءة هي دفع العار: کفاءت کی علت دفع عار ہونے پر ایک اشکال اور اس کا جواب۔
اعلاء السافل بأن العالم العجمى يكون كفوا للعربي العالم والجاهل: کفاءت میں ایک عجمی عالم ہر عربی اور عجمی کا کفو ہوگا یا صرف جاہل عربی کا؟ کتب فقہ میں موجود عبارت العالم العجمی یکون کفوا للجاهل العربی کی وضاحت، عالم کے علم کا ہر فضیلت سے افضل ہونے کا بیان اور مسئلہ ہذا پر مدلل و محقق فتوی۔
الجواب المفصل لمن سئل عن تعيين مدة المهر المؤجل: مہر مؤجل با تعیین مدت اور مہر مسکوت عنہ میں مدت ادائیگی موت ہوگی یا طلاق ؟ یا محل ادائیگی ضروری ہوگی؟ مسئلہ ہذا میں مہر کی صورتیں ، ان میں فرق کی تنقیح ، ہر صورت سے متعلق صریح فقہی عبارات ، دیگر اردو فتاوی میں پایا جانے والا تعارض، محیط ، بدائع، ھندیہ اور شامیہ کے صریح حوالہ جات کی روشنی میں مہر مؤجل بلا تعیین مدت اور مہر مسکوت عنہ سے متعلق ایک نادر اور مکمل تحقیقی فتوی۔
القول بالمساواة فى ان الفتوى على ظاهر الرواية في نفقة الزوجات: ایک یا ایک سے زائد بیویاں ہونے کی صورت میں ادائیگی نفقہ شوہر کی حالت کے بقدر ہوگا یا میاں اور بیوی دونوں کی حالت کا اعتبار ہوگا۔ مسئلہ ہذا سے متعلق فقہی عبارات ، شرعی نصوص، دلالة النص یا قیاس سے اثبات ، کتب فقہ کی روشنی میں۔ ظاهر الروایہ کی ترجیح اور متعلقہ ابحاث پر تفصیلی اور تحقیقی فتوی
بيان المعاني في الزواج الثانی: دوسری شادی کی شرائط اور مساوات پر قدرت کے وقت اس کا حکم، مسئلہ کے مختلف پہلوؤں کا مدلل بیان۔

جلد 6: کتاب الطلاق۔
 ذكر القرائن لعدم الحاق البائن بالبائن: طلاق بائن مطلقا طلاق بائن سے ملحق نہیں ہوتی ، چاہے صریح بائن ہو یا کنائی بائن ۔ اس سلسلے میں شامیہ کی عبارات میں پایا جانے والا تعارض ، اس کا دفیعہ، مطلقا عدم الحاق کی وجہ اور بہت سی مغلق ابحاث سے متعلق تفصیلی فتوی۔
 الحرف النهائى فى جعل الصريح قرينة للنية في الكنائي: الفاظ کنائی سے طلاق کیلئے نیت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بسا اوقات کنائی کے ساتھ صریح الفاظ کا استعمال کنائی سے نیت طلاق ہونے پر دال بن جاتا ہے، صریح کب دال بنتا ہے؟ نیز مسئلہ ھذا سے متعلق ابحاث شافی و کافی فتوی۔
 هدية الباري في تحقيق “كاروكاري: کاروکاری کی رسم، اس میں کئے جانے والے قتل ، الزام اور وقوع طلاق سے متعلق اہم فتوی۔
رفع الالتباس عن مسئلة الطلاق الثلاث: تین طلاقوں کے تین ہونے اور غیر مقلدین کے جاری کردہ فتوی پر تفصیلی استدراک، متعلقہ امور پر شافی و کافی تحقیق۔
 جهد الرقاق فى الاضافة الى المرأة عند تلفظ الطلاق: الفاظ طلاق کے تلفظ کے وقت بیوی کی طرف ان کی اضافت کا مطلب، درجات اور متعلقہ ابحاث پر سیر حاصل فتوی۔
 شفاء المريض في عدم ايقاع الطلاق بألفاظ التفويض: لفظ [امرک بیدک] تفویض طلاق کیلئے آتا ہے یا وقوع طلاق کیلئے ؟ در مختار کی ایک عبارت کی مدلل وضاحت۔
 التوضيح في بيان أنواع الكتابة والتوقيع: کتابت طلاق اور اس میں نیت کا دخل، تحریر مرسومہ اور غیر مرسومہ کی تعیین، غیر کے لکھے طلاق نامے پر دستخط کا حکم اور متعلقہ ابحاث پر مدلل اور نادر فتوی۔
 التهنئة والتبريك في أصول التعليق: تعلیق طلاق کے اصول، نیز تعلیق کی صورت میں جزاء دفعة واحدة واقع ہوتی ہے یا تنجیز کی طرح ترتیب وار ؟۔
 الجواب الكامل برفع الشبهات عن طلاق الهازل: هازل (مذاق میں طلاق دینے والے) کی طلاق کے وقوع سے متعلق بعض اشکالات کا رفع اور شامیہ کی عبارات کی مدلل توضیح۔
فك العاني بقتل الزاني: بیوی سے زنا کرتے ہوئے دیکھا اور زانی کو موقع پر قتل کر دیا، مسئلہ ہذا سے متعلق فقہی عبارات ، شرعی نصوص ، ہندوانیؒ کا قول اور اس کی تنقیح، بحث لعان ، شان نزول ، سیاق و سباق کا لحاظ رکھتے ہوئے تفصیلی فتوی۔

Najmul Fatawa Qadeem  نجم الفتاوی قدیم

   

  فیس بکی دوست باخبر رہنے کے لئے ہمارا فیس بک پیج فالوو کرسکتے ہیں۔ شکریہ۔

آپ کی رائے یا تبصرہ