
Sharh e Jami شرح جامی
الفوائد الضيائية المشهور بـ ملا جامي شرح الكافية لابن الحاجب۔ تالیف علامہ نور الدين عبد الرحمن الجامي
الفوائد الضيائية المشهور بـ ملا جامي شرح الكافية لابن الحاجب۔ تالیف علامہ نور الدين عبد الرحمن الجامي
زیر نظر کتاب سوال جواب کے دلچسپ پیرائے میں اس مقصد سے ترتیب دی گئی ہے کہ دوران تعلیم ہی طلبہ کو مرحلہ وار ضروری عقائد سے واقف کرا دیا جائے تا کہ وہ اپنی جگہ خود بھی اپنے ایمان کی حفاظت کر سکیں اور باطل مذاہب یا گمراہ فرقوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری
دار العلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق دیوان الحماسۃ باب الادب کی اردو شرح ، اشعار کے ترجمہ، پس منظر، مختصر تشریح، الفاظ کی لغوی و صرفی تحقیق اور نحوی ترکیب پر مشتمل ہے
اس شرح میں ایساغوجی کا متن اور پھر اس کا ترجمہ رکھا ہے پھر اقول سے میر ایساغوجی کی وضاحت ہے۔ اردو شرح میں ابتدائی مقدمہ کے علاوہ شرح میر کا ترجمہ فی الحال شامل نہیں ہے۔ بلکہ آسان الفاظ میں اس کی مباحث کی وضاحت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔ محترم ظہور احمد صاحب
یہ نوٹس قطبی کی مباحث کا قدرے تفصیلی خلاصہ ہیں، ان کی مدد سے طلبہ قطبی کی مباحث کو انگلیوں پر گن کر یاد کرنے کے قابل ہو جائیں گے نیز کل مباحث ضبط میں آجائیں گی۔ ظہور احمد صاحب
علم حدیث کے طلبہ کے لیے اصول حدیث پر ایک مختصر اور جامع رسالہ۔ اصول حدیث کے اہم مباحث، بنیادی اصطلاحات اور ضروری علوم کو نہایت سلیس اور آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ مفتی محمد سرفراز قاسمی
خارجی مثالوں سے مزین منطق کی مشہور کتاب مرقات کی شرح۔ مفتی ثناء اللہ قاسمی استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ، مالتی پور مغربی بنگال
بالغات اور نسواں کے مکاتب - طریقہ کار، نصاب و نظام۔ تعلیم نسواں شریعت کی روشنی میں - خواتین کی تعلیم و تربیت عقل کی روشنی میں - تعلیم یافتہ خواتین کا تذکرہ - لڑکیوں کو دینی تعلیم نہ دینے کے نقصانات - نصاب تعلیم اور تعلیم کی شکلیں - مکاتب نسوان شرائط و آداب - انتظامی امور سے متعلق چند اصول۔ مفتی احمد اللہ نثار قاسمی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس شخصیت اور پاکیزہ زندگی کے تعلق سے مستشرقین و معاندین کی غلط بیانی و دروغ گوئی کا علمی جائزہ اور سیرت طیبہ کی پاکیزگی و تقدس کے شواہد و دلائل۔ مفتی محمد اشرف عباس صاحب قاسمی