
Qawaid un Nahw By Maulana Nadeem Al Wajidi قواعد النحو
آسان اور مکمل قواعد النحو از مولانا ندیم الواجدی صاحب
آسان اور مکمل قواعد النحو از مولانا ندیم الواجدی صاحب
رمضان کے آخری عشرے کی سب سے بڑی خوبی، قرآن کریم کی ایک نرالی شان، کلام خداوندی سے شغف پیدا کرنے کی تدبیر، شب قدر پانے کا آسان نسخہ اور اس میں عبادت کا بہترین وقت، خدا تعالی سے ملنے کا راستہ اور اس کا دستور العمل ، حضرت موسی علیہ السلام اور ایک چرواہے کا سبق آموز واقعہ، نیز دوسرے سچے اور پاکیزہ واقعات اور بر محل مثالوں پر مشتمل آسان زبان میں ایک نہایت موثر حقانی وعظ۔ یہ وعظ ان مواعظ میں سے ہے جن کی تسهیل حضرت تھانوی کی حیات مبارکہ ہی میں ہوئی تھی اور ان پر اصلاحی نظر فرمانے کے بعد آپ نے تحریر فرمایا تھا کہ "بہشتی زیور" کی طرح کوئی گھر اس سے خالی نہ رہنا چاہیے، اس کا نفع گھر والوں کی درستی میں بہت جلد آنکھوں سے نظر آجائے گا ان شاء اللہ تعالی
امامت و خطابت کے ساتھ بہت سے شرعی احکام و مسائل اور آداب و احتیاط وابستہ ہیں ، ائمہ اور خطباء کو ان باتوں سے واقف ہونا اور ان کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے، بعض دفعہ معمولی سی بے احتیاطی بڑے بڑے مفاسد کا سبب بن جاتی ہے۔ اکثر ائمہ و خطباء علماء ہوتے ہیں اور بنیادی باتوں سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں لیکن تجربے کی کمی یا ذمہ داری کے عدم احساس کی وجہ سے بہت سے متعلقہ امور کی طرف دھیان نہیں جاتا اور بہت سے آداب سے ذہول ہوتا رہتا ہے ، اس کتاب میں امامت و خطابت سے متعلق امور تفصیل کے ساتھ یکجا کر دیے گئے ہیں۔
یہ عارف باللہ حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی نور اللہ مرقدہ کے اصلاحی خطابات و بیانات اور دروس قرآن کا مجموعہ ہے۔ ۲ جلدیں
غرباء کو زکاۃ کے ذریعہ فائدہ پہنچانے کے لئے کیا اموال زکوۃ کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے؟ اس اہم مسئلہ پر منعقد ہونے والے تیرہویں فقہی سمینار کے علمی مقالات ، اہل علم کے مناقشات اور اجتماعی طور پر طے پانے والے تجاویز کا مجموعہ
وحی کی حقیقیت ، وحی کی مختلف کیفیات ، وحی کے عقلی امکان ، حفاظت قرآن کے غیبی نظام ، عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں کتابت وحی کا نظام اور مختلف ادوار میں جمع قرآن کے علاوہ ممتاز کاتبین وحی رضی اللہ عنہم کے حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز ہر بات مستند مراجع کے حوالہ سے عام فہم اور سلیس زبان میں کہی گئی ہے۔
زکاۃ کے فضائل ، نصاب ، مصارف ، ادا کرنے کا طریقہ ، عشر ، جانوروں کی زکوۃ ، مزارعت ، ہندوستان میں نظام زکوۃ ، دیگر صدقات کی تفصیل از مولانا محمد اسلام قاسمی
رمضان المبارک کا استقبال و اہتمام، روزه، سحر و افطار، تراویح و قرآن، اعتکاف، شب قدر اور صدقۃ الفطر کے فضائل و فوائد، احکام مسائل۔ حضرت نبی اکرم ﷺ اور سلف صالحین کے معمولات رمضان المبارک۔ ہمارے اکابر و مشائخ کے یہاں رمضان کے اہتمام و نظام الاوقات کا نصیحت آموز و دلنشین تذکرہ۔ عید کی رات کی عظمت، عید کے دن کا پیغام، نماز عید اور اس کے تفصیلی احکام و مسائل۔ رمضان المباک کےبعد کی زندگی کیسی ہو؟ یہ اور ان کے علاوہ اور بہت سی اہم و ضروری چیزوں کے مفصل اور محقق تذکرے پر مشتمل قیمتی مجموعہ
نجاست، وضو، غسل، تیمم، موزوں پر مسح اور عورتوں کے مخصوص مسائل، نماز، زکوۃ، رویت ہلال اور روزوں کے احکام عام فہم انداز اور دلنشین انداز میں۔
یہ ستائیس اسباق کا مجموعہ ہے۔ اگر یکم رمضان المبارک سے اسباق شروع کیے جائیں ، تو ستائیس رمضان المبارک تک طہارت ، نماز ، زکوۃ اور روزہ کے بنیادی مسائل اسباق کی صورت میں متعلمین کی سامنے آجائیں گے ۔