امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

راولپنڈی - کراچی

Qurbani kaise karen? By Mufti Muhammad Salman Zahid قربانی کیسے کریں؟

Read Online

Qurbani kaise karen? By Mufti Muhammad Salman Zahid قربانی کیسے کریں؟

Download (2MB)

Link 1      Link 2

قربانی کیسے کریں۔۔۔؟
قربانی کے مسائل کا جامع خلاصہ

تالیف: مفتی محمد سلمان زاہد فاضل جامعہ دار العلوم کراچی ۔ استاذ جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی
صفحات: ۴۳
طبع ثانی: جون 2024ء بمطابق ذی الحجہ۱۴۴۵هـ

ناشر: جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی

کام چاہے دین کا ہو یا دنیا کا، سیکھے بغیر کرنے سے اُس میں بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں واقع ہوتی ہیں ، بلکہ بسا اوقات اُس میں ہونے والی کچھ سنگین قسم کی غلطیاں بہت بڑے نقصان کا ذریعہ بن جاتی ہیں ، اسی لئے عقل اور نقل دونوں کا تقاضا ہے کہ کاموں کو اچھی طرح سے سیکھ کر کیا جائے۔
قربانی بھی شریعت کا ایک اہم حکم ہے جس میں نہ جاننے کی وجہ سے لوگوں میں رفتہ رفتہ بہت غلطیاں پھیلتی جارہی ہیں ، جس سے بسا اوقات انسان زر کثیر خرچ کر کے بھی اپنی قربانی خراب کر بیٹھتا ہے۔
زیر نظر رسالہ میں اسی ضرورت کے پیش نظر قربانی کے مسائل کا ایک جامع ، سہل اور مرتب خلاصہ تیار کیا گیا ہے ، جو درحقیقت ایک لیکچر تھا جو پریزینٹیشن کے طور پر قربانی کے مسائل کی آسان تفہیم کے عُنوان سے عام فہم انداز میں تیار کیا گیا تھا ، لوگوں کی پسند اور مطالبہ کی وجہ سے اسے ایک مختصر رِسالہ کی شکل دی گئی ہے۔

کتاب میں قربانی کے آٹھ طرح کے مسائل کو مرتب کیا گیا ہے
قربانی کا وجوب ، شرائط اور اقسام۔ ❶
قربانی کے جانور۔ ❷
ذبح سے پہلے کے مسائل۔ ❸
ذبح کے وقت کے مسائل۔ ❹
ذبح کے بعد کے مسائل۔ ❺
مشترکہ قربانی کے مسائل۔ ❻
کسی کی جانب سے قربانی کے مسائل۔ ❼
گذشتہ سالوں کی قربانی کے مسائل۔ ❽

اللہ کرے کہ یہ اُس کی بارگاہ میں قبول ہو اور خلق کثیر کیلئے نافع اور سود مند ثابت ہو ، اور ترتیب دینے والے کیلئے صدقہ جاریہ بن کر نجات کا ذریعہ ثابت ہو جائے۔ مؤلف

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *