منتخب موضوع
Share this Book
Related Books
Response
-
Ramzan is an opportunity for every muslim to gain a lot of blessings. Alhamdulillah

Download (11MB)
رمضان المبارک کیسے گزاریں
اس کتاب میں رمضان مقدس کی فضیلت و اہمیت ، رمضان المبارک کے شب و روز کو قیمتی بنانے کے طریقے ، روزے کے فضائل و مسائل ، زکوۃ کے ضروری مسائل ، صدقہ الفطر کے فضائل و مسائل ، تراویح ، اعتکاف اور شب قدر وغیرہ عبادات کو قابل اطمینان اور مدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
مؤلف: مولانا محمد علاء الدین صاحب قاسمی خلیفه و مجاز حبیب الامت مولانا ڈ اکٹر حکیم ادریس حبان رحیمی رحمة الله علیه
صفحات: ۱۲۴
Related Books


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply