Share this Book
Related Books
Response
-
Very good work for Islam & Muslims.
Download (2MB)
سید المحدثین
حضرت امام بخاریؒ کے مفصل حالات، کتاب کا جامع تعارف مع بعض شراح کے تذکرے اور امام بخاریؒ کے 165 اساتذہ و شیوخ کے تراجم پر ایک عمدہ دستاویز
تالیف: حضرت مولانا مفتی خالد سیف اللہ صاحب گنگوہی قاسمی دامت برکاتہم شیخ الحدیث و ناظم جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ
صفحات: ۲۶۰
سن اشاعت ثالث: ۱۴۳۷ھ مطابق ۲۰۱۶
ناشر: دار الكتب الاسلاميۃ گنگوه سہارنپور، یوپی
Related Books


یہ حضرات دوسروں کو قربانی کی ترغیب دیتے ہیں، فضائل سناتے ہیں، مسائل اور آداب سیکھاتے ہیں جبکہ خود اس عمل سے محروم رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی ہر عید اس امید کے ساتھ آتی ہے کہ اس دفعہ قربانی کریں گے لیکن ہر دفعہ کی طرح یہ عید بھی یوں ہی گذر جاتی ہے تب یہ اور ان کے بچے ایک دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے اگلی عید سے امید باندھ لیتے ہیں۔
ان کا عید کا دن، انتظار کا دن ہوتا ہے، رشتہ داروں، پڑوسیوں کا انتظار، دوستوں اور تعلق والوں کا انتظار۔
یہ لوگ عید کے دن گھر جائیں تو بچوں کے سامنے ٹوٹتے بنتے ہیں، باہر جائیں تو عزت نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
یہ لوگ رب کی مرضی، تقدیر کے فیصلوں، معاشرے کے عدم توازن کو تو سمجھتے ہیں اور صابر رہتے ہیں لیکن ان کے ماتحت تو نہیں سمجھتے ہوں گے۔
کیا یہ اپنی محرومی، مایوسی، ہماری رویوں کو لیکر اپنے رب سے راز و نیاز نہیں کرتے ہوں گے؟۔
لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو لوگ پورا سال ہماری فکر کرتے ہیں ایسے موقع پر ہم ان کی فکر کریں۔ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اگر آپ کو رہنمائی چاہیے تو ہم سے رابطہ کریں۔
Leave a Reply