Read Online Urdu
Read Online Arabic
Download Urdu (9MB)
Link 1 Link 2
Download Arabic (8MB)
Link 1 Link 2
تربیت اولاد کا نبوی انداز اور اس کے زریں اصول
اردو ترجمہ منھج التربیۃ النبویۃ للطفل
بچوں کی علمی ، فکری ، نفسیاتی ، عباداتی ، معاشرتی ، ادبی اور اخلاقی اصلاح و تربیت کا انسائیکلوپیڈیا
مؤلف: الشیخ محمد نور بن عبد الحفیظ سوید
اردو مترجمین: لجنۃ المصنفین لاہور
صفحات: ۵۷۹
ناشر: دار القلم لاہور پاکستان
پیش نظر ایک بے مثال کتاب ہے جو دراصل محمد نور بن عبد الحفیظ سوید کی عربی کتاب منهج التربية النبوية للطفل“ کا سلیس اور با محاورہ اردو ترجمہ ہے، مصنف نے اپنی کتاب کو مرتب کرنے میں جو ان تھک محنت اور کوشش صرف کی ہے اس کا اندازه قارئین کرام مطالعہ سے ہی لگا سکتے ہیں، تقریباً ایک سو بیس سے زیادہ مختلف کتب سے یہ گلدستہ تیار کیا ہے، اپنی کتاب کو نہایت خوبصورت انداز میں مرتب کیا ہے کہ ہر شخص آسانی کے ساتھ کتاب سے مستفید ہو سکتا ہے۔
مصنف نے اولاد کی تربیت کے سلسلہ میں کوئی پہلو اور گوشہ نہیں چھوڑا، اولاد کی اصلاح و تربیت کا مضمون شروع کرنے سے پہلے والدین اور تربیت کرنے والے حضرات کے متعلق چند اہم ہدایات ذکر کی ہیں تاکہ انہیں بھی معلوم ہو کہ خود انہیں کن صفات سے آراستہ ہونا چاہیے۔ اس کے بعد اولاد کی تربیت کے تمام مراحل کو ترتیب وار بیان کیا ہے اور بچوں کی فکری، نفسیاتی ، عباداتی ، معاشرتی ، اخلاقی، جنسی، علمی اور دیگر بہت سے پہلوؤں کے متعلق نبوی طرز تربیت اور اسلاف امت کے انداز کے مطابق وافر مواد جمع کر دیا ہے۔ بناء بریں اگر اس کتاب کو بچوں کی اصلاح و تربیت کا انسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ پھر انتہائی خوشی کی بات یہ ہے کہ اصل عربی کتاب پر بڑے بڑے علماء اور مصلحین امت کے تاثرات بھی درج ہیں جن میں مفکراسلام مولانا سید ابو علی ندوی کا پیش لفظ بھی شامل ہے جو اس کتاب کو مزید چار چاند لگا دینے کے مترادف ہے۔
63
Leave a Reply