Roshan Qindeelen By Abdullah Farani روشن قندیلیں
Download (4MB)
روشن قندیلیں
بچوں کے لئے لکھے گئے مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے حالات
مؤلف: عبد اللہ فارانی (اشتیاق احمد)
صفحات: ۲۰۵
ایڈیشن: شعبان ۱۴۲۹ھ / اگست 2008ء
ناشر: ایم آئی ایس پبلشرز کراچی
یہ کتاب بھی “روشن ستارے” کی طرح مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے حالات پر مشتمل ہے۔ روشن قندیلیں اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ آپ اس کتاب کو روشن ستارے کا دوسرا حصہ بھی کہہ سکتے ہیں۔
یہ سلسلہ “بچوں کا اسلام” کے آغاز ہی سے شروع ہو گیا تھا… جب پہلا شمارہ ترتیب دینے لگا تو اللہ تعالیٰ نے یہ بات ذہن میں ڈالی کہ اخبارات، رسائل اور کتب میں مشہور و معروف تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ذکر تو بار بار پڑھتے ہیں، جب سے ہوش سنبھالا ہے، پڑھتے آرہے ہیں. لیکن ظاہر ہے۔ صحابہ کرام کی تعداد تو ایک لاکھ سے زیادہ ہے… ان تمام صحابہ کرام میں سے بہت سے صحابہ کرام کا ذکر تاریخ اور سیرت کی کتابوں میں موجود ہے تو کیوں نہ ان کے حالات بھی تلاش کیے جائیں … جن کا ذکر عام طور پر پڑھنے میں نہیں آتا ۔ آخر انھوں نے بھی تو دین کے لیے قربانیاں دی ہیں … جانیں قربان کی ہیں۔ان کے حالات بھی تو عجیب و غریب ہوں گے … سننے سے تعلق رکھتے ہوں گے … کیوں نہ بچوں کا اسلام میں ان کا ذکر بھی کیا جائے۔۔۔
Leave a Reply