Download (9MB)
عبد الماجد دریا بادی احوال و آثار
مقالہ نگار: ڈاکٹر تحسین فراقی
صفحات: ۷۴۸
طباعت: ۱۹۹۳
ناشر: ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور
پیش گفتار
زیر نظر اوراق میرے پی ایچ ڈی کے مقابلے پر مشتمل ہیں جو میں نے مولانا عبد الماجد دریا بادی کی کثیر الجہاتت شخصیت پر لکھا ہے ۔ اُنھوں نے ادب ، انشاء، فلسفہ ، نفسیات، انتقاد ، سوانح ، سیرت، تفسیر، ترجمہ غرض ایسے علمی، ادبی ، سوانحی ، سیرتی، تنقیدی اور تغییری موضوعات پر قلم اٹھایا جو ہر لکھنے والے کے بس کا روگ نہیں ۔ عشق نبرد پیشہ کی طرح ان میدانوں کے لیے بھی کسی مرد مبارز طلب کی ضرورت تھی اور ماجد ایک ایسے ہی فرد
فرید تھے ۔
پیش نظر مقالے میں میں نے ماجد کے احوال اور تمام علمی فتوحات پر روشنی ڈالنے کی اپنی سی کوشش کی ہے ۔ یہ اوراق ناظرین کرام کے ہاتھوں میں ہیں۔ وہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس کاوش کی کیا علمی ، ادبی اور تحقیقی اہمیت ہے ۔ بہر حال میں نے اس کی تدوین و ترتیب کے لیے نہ صرف پاکستان میں قابل حصول لوازمے سے استفادہ کیا ہے بلکہ ہندوستان کی بیشتر لائبریریوں کو بھی کھنگالا ہے ۔ اپنے مختصر تیام ہندوستان (۶۱۹۸۳) کے دوران میں دہلی اور دلی یونیورسٹی کی گرانقدر لائبریریوں کے علاوہ لکھنو یونیورسی لائبریری میں نے جامعہ ملیہ اور خصوصاً ماجد کے ذخیرہ تو اورات سے خاصا استفادہ کیا ہے۔۔۔۔ مقالہ نگار