Download (49MB)
مستند موضح قرآن مع فوائد
از مولانا شاہ عبد القادر رح محدث دہلوی
تصحيح وتشريح: مولانا اخلاق حسین قاسمی دہلوی شیخ التفسیر جامعه رحیمیہ مرکز شاہ ولی الله محدث دہلوی دہلی
صفحات: ۸۳۷
ناشر: ایچ ایم سعید کمپنی کراچی
موضح قرآن روز اول ہی سے مسلمانان برصغیر میں نہایت مقبول و مسلم بلکہ الہامی ترجمہ کے نام سے مشہور رہا ہے جس کی وجوہ حضرت شاہ عبد القادر صاحب کے مقام و مرتبہ کے لحاظ کے علاوہ اس کی منفرد و متمیز خصوصیات ہیں جن کا اندازہ اہل علم و دانش ہی بہتر طور پر کر سکتے ہیں منجملہ ان میں سے یہ کہ یہ ترجمہ با محاورہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز حد تک مطابق اصل ہے۔ نیز قرآن کے مفاہیم و مطالب کی ادائیگی میں یہ کسی بھی مقام پر قاصر نظر نہیں آتا اور نہ کہیں قرآن کے حقیقی مدلول سے زائد کوئی لفظ اس میں وارد ہے۔ ترجمہ کے ساتھ ساتھ شاہ صاحب نے جابجا تفسیری فوائد کا بھی اضافہ فرمادیا ہے جس سے نور علی نور کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔ ان تفسیری فوائد یا حواشی میں حضرت شاہ صاحب کی انفرادی شان کی ایک نمایاں جھلک دیکھی جا سکتی ہے، جہاں چند ہی لفظوں میں انہوں نے وہ کمال کر دکھلایا ہے جسکی نظیر ملنی مشکل ہے۔
شاہ صاحب کے ترجمے اور تفسیری فوائد کا دقت نظر اور شوق و انہماک سے مطالعہ کیا جائے تو لفظ لفظ سے ان کے علمی ادبی اور روحانی کمالات و بصائر مترشح ہو کر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ قرآن کے علوم، اسرار وحکم
اور لطائف و عجائب پر ان کو علی وجہ الکمال دسترس تھی وذلك فضل الله يؤتيه من يشاء۔۔۔ محترم محمد زکی