Download (35MB)
حیات قطب الہند حضرت منوروی
قطب الہند حضرت مولانا الحاج حکیم سید احمد حسن منوروی کی مکمل سوانح حیات
٭ یہ کتاب ایک ایسے بزرگ عالم ربانی کی سوانح حیات ہے جو اپنےوقت میں جامع السلاسل اور مسندالطریق تھے۔ نیز ان کے علوم و معارف کی شاہکار تصنیفات و تالیفات، ان کے خلفاء و مجازین کے احوال و کوائف کا یہ گنجینہ ہے۔
٭ علاوہ سیکڑوں مشائخ طریق اور اکابر امت کے معتبر احوال بھی مستند حوالوں کے ساتھ اس کتاب میں موجود ہیں۔
٭ مختلف سلاسل تصوف کی تاریخ وارتقا، ان کی خصوصیات وامتیازات، مزاج و مذاق اور ان کی مرکزی شخصیات پر بھی اس میں مکمل روشنی ڈالی گئی ہے۔ اور قارئین کو تمام سلاسل کی تاریخ و تعارف یکجا طور پر اس ایک کتاب میں مل جائے گی۔
٭ تصوف کی اہم اصطلاحات اور اس کے حساس مسائل و مشکلات پر بھی اس کتاب میں محققانہ گفتگو کی گئی ہے۔ جو ارباب سلوک اور اصحاب ذوق کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔
غرض یہ شخصیت کی سیرت و خدمات کےساتھ تصوف کی تاریخ وارتقاء، مسائل و مصطلحات اور دیگر متعلقات پر اس عہد کی جامع ترین کتاب ہے۔ اسی لیے وقت کے اکابر علماء نے اس کو بجا طور پر اپنے موضوع کا انسائیکلوپیڈیا قرار دیا ہے۔
تالیف: مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی
صفحات: ۱۰۲۶
سن اشاعت: ۱۴۴۲ھ مطابق ۲۰۲۱
ناشر: دائرة المعارف الربانيۃ جامعہ ربانی سمستی پور بہار