Download (3MB)
جنتی عورت
جنتی عورتوں کی حفاظت۔ شوہر کی خدمت پر جنت کے درجات۔ جنتی عورتوں کی علامات۔ مومنہ صالحہ عورت کی حور سے افضلیت۔ جنتی عورتوں کے درجات۔ عورتوں کو بے شمار تواب دلوانے والے آسان اعمال
تالیف: مولانا مفتی محمد ارشاد صاحب القاسمی مدظلہ العالی استاد حدیث مدرسہ ریاض العلوم گورینی جون پور
صفحات: ۱۶۹
ناشر: گابا سنز کراچی
اس کتاب میں احادیث نبویہ کے ذخیرہ سے عورتوں کے متعلق تمام تر باتیں جن کی دینی اور دنیاوی اور خوشگوار زندگی کے اعتبار سے ضرورت پڑتی ہے، بیان کر دی گئی ہیں ۔ ارشادات نبویہ کے ذریعہ عورتوں کی فلاح و بہبود کے راستے جس سے دین و دنیا دونوں میں کامیاب و سعادت مند زندگی حاصل ہو سکتی ہے اور ایک خوشگوار ماحول جنت نشاں زندگی میں رہ سکتی ہے، نہایت تفصیل سے ذکر کر دیا ہے۔
اس میں عورتوں کی فطرت کے تمام تر پہلوؤں کو سامنے رکھا گیا ہے۔ عورتوں کے ماحول میں جو صلاح و تقوی کے خلاف راہ مستقیم کے برعکس باتیں اور عمل رائج ہیں ، جن سے وہ جنت کے راستہ سے ہٹ کر راہ جہنم پر لگ گئی ہیں، ان امور کی بھی تفصیل احادیث مبارکہ کی روشنی میں کر دی گئی ہے۔ اپنی ماؤں بہنوں سے ہمیں امید ہے کہ ان کے حق میں یہ کتاب بے انتہا نفع بخش ہوگی ۔ اس کا مطالعہ اور اس پر عمل کرکے وہ اس دنیا میں بھی سکون ، عفت و عافیت کی زندگی گزار کر گھریلو خوشگوار ماحول میں رہتی ہوئیں صلاح و تقوی کے اعمال سے آراستہ ہو کر جنت کی مستحق ہو سکتی ہیں۔