Read Online
Download Link 1
Download Link 2
کتاب الوعظ و التذکیر
منتخب اصلاحی بیانات : مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری استاذ فقہ و حدیث دار العلوم دیوبند
ناشر: المركز العلمي للنشر والتحقيق، لال باغ مراد آباد
اللہ تعالی کی خاص نصرت اور توفیق سے راقم الحروف کو دعوت و اصلاح کی غرض سے ملک و بیرون ملک میں بہت سے مقامات پر حاضری اور بیانات کی سعادت حاصل ہوتی رہی ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے بعض احباب نے بڑی محنت اور کوشش سے اُن ریکارڈ شدہ بیانات کو تحریری شکل دینے کا کام شروع کیا ہے۔ احقر نے یہ سوچ کر کہ زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ، اور زبانی کہی ہوئی باتیں اکثر قصہ پارینہ بن جاتی ہیں ؛ اس لئے صدقہ جاریہ سمجھتے ہوئے ان تحریری بیانات پر نظر ثانی کرنے کا ارادہ کیا۔ اور اُن میں حک و اضافہ نیز احادیث شریفہ اور دیگر پیش کردہ نصوص کی مراجعت کر کے قابل اشاعت بنایا، اور ایک ایک کر کے رفتہ رفتہ مختصر رسالوں کی شکل میں الحمد للہ ان کی اشاعت شروع ہوئی۔
اب بفضلہ تعالی ۔۔۔ یہ مجموعہ کتاب الوعظ والتذکیر کے نام سے یکجا طور پر کتابی شکل میں پیش کیا جارہا ہے، فالحمد کلہ اللہ ۔
نیز شروع میں وعظ و خطابت سے متعلق ایک جامع ابتدائیہ بھی اس مجموعہ میں شامل ہے، جس سے اس میدان میں خدمت کرنے والے حضرات فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ، ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔۔ مؤلف
جلد ۱
خطابت؛ نزاکتیں اور آداب۔ اسلام کی بنیادی تعلیمات، حدیث جبرائیل علیہ السلام کی دل نشین تشریح۔ قابل تعریف صرف اللہ ہے۔ عقلمند کون؟۔ مقصد زندگی۔ سچے اہل ایمان کی چند صفات۔ عرش کے سایہ میں۔ امانت کی ادائیگی۔ پانچ نبوی دعائیں۔ خیر و شر میں امتیاز۔ اہل اللہ سے تعلق۔ فضائل قران کریم۔ ظاہر و باطن کی اصلاح، طلبہ اور علماء سے گفتگو۔ اولاد کے ایمان کی فکر کیجئے۔ ایک کامیاب خاتون، حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا۔ عالمہ بننے کی لاج رکھے۔ دو عظیم نعمتیں۔ دعوت دین کا عمومی خطاب۔ ائیے حج کریں۔ محکمہ شرعیہ کی ضرورت و اہمیت۔ حلف الفضول معاہدہ امن و عدل۔
جلد ۲
درس سوره فاتحۃ۔ آخرت کی فکر تفسیر سوره زلزال۔ رب کی ناشکری نہ کریں، تفسیر سوره عادیات۔ اچھا اور برا انجام ، تفسير سورة القارعة۔ غفلت میں نہ رہیں، تفسیر سوره تکاثر۔ خسارے سے کیسے بچیں؟، تفسير سورة والعصر۔ تین بری عادتوں پر وعید ، تفسیر سورہ ہمزہ۔ ابرہہ کے لشکر کا برا انجام ، تفسیر سورۃ الفیل۔ قریش کو عبادت کی تاکید، تفسیر سورہ قریش۔ کفار اور منافقین کی بعض بری عادتیں ، تفسیر سورہ ماعون۔ حوض کوثر کی نعمت، تفسیر سورۂ کوثر۔ شرک سے مکمل بارات، تفسیر سورہ کافرون۔ فتح و نصرت پر شکر گزاری کا حکم، تفسیر سورہ نصر۔ گستاخ رسالت کا بدترین انجام، تفسیر سورہ لہب۔ اللہ تعالی کی وحدانیت، تفسیر سورہ اخلاص۔ شرور سے پناہ، تفسیر سورہ فلق۔ شیطانی وساوس سے پناہ، تفسیر سورہ ناس۔ متقین کی صفات، تفسیر اغاز سورہ بقرۃ۔ ایمان بچانے کی محنت۔ مساجد کی اہمیت۔ بعض نامور غیر مسلم مفکرین کی طرف سے رحمت عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا اعتراف۔ عظمت صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم۔ ماہ محرم اور ذکر شہادت۔ حضرات صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل سنت والجماعت کا موقف۔ راہ حق پر استقامت۔
جلد ۳
قران کریم کی انسانیت نواز تعلیمات۔ نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن۔ ایمان کی مثال۔ ایمان کی قدر و عظمت۔ ایمان کے شعبے۔ قوت ایمانی۔ انصار مدینہ سے محبت۔ ذکر و شکر اور حسن عبادت۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تین نصیحتیں۔ چند زرین نصیحتیں۔ تین روشن ہدایات۔ امیر المومنین سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وصیت امت کے لیے مشعل راہ۔ اخرت کے لیے جدوجہد۔ تین یقینی باتیں۔ علم میں اضافے کی دعا۔ علمی رسوخ کی ضرورت۔ تعلیم کے ساتھ تربیت۔ دینی تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت۔ دین میں غلو سے بچیں۔ تصوف کا استحصال۔ ذکر ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہن۔ وسیع مکان اللہ کی نعمت۔ قناعت مطلوب مومن ہے۔ نکاح و طلاق کا اسلامی نظام۔ اباحیت کی دعوت