Download (3MB)
سیدنا حسین بن على رضی اللہ عنہما
تالیف: مولانا محمد الياس گھمن صاحب
صفحات: ۲۵۵
اشاعت: جولائی 2024
ناشر: مکتبہ دار الایمان
پیش لفظ از مؤلف
حضرت حسین رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور حضرت علی و حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کے بیٹے ہیں۔ آپ کی ابتدائی تربیت اپنے نانا کی گود میں ہوئی۔ اپنے والد کے زیر سایہ بھی رہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کا اکثر حصہ مدینہ منورہ میں گزارا۔ علم، تقوی، عبادت اور شجاعت کے لحاظ سے آپ کا شمار عظیم شخصیات میں ہوتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو ان کے احترام بجالانے کا حکم دیا اور انہیں ”اہل بیت “ میں شمار فرمایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے میدانِ کربلا میں جان قربان کی اور دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی جس میں آزادی، عزت اور سچ کی راہ میں جان دینا شامل ہے۔
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی حیات، آپ کی شخصیت، آپ کے کارنامے اور شہادت کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی شہادت سے
مسلمانوں کو اسلام کے لیے قربانی دینے، ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے اور حق کی راہ پر ثابت قدم رہنے کا درس ملتا ہے۔
زیر نظر کتاب ”سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما میں ہم نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ہے جن سے آپ کی
شخصیت نکھر کر سامنے آئے گی۔ کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے
حصہ اول: حیات و خدمات
حصہ دوم: واقعہ کربلا
حصہ سوم: اعتراضات و جوابات
اللہ تعالی اس کتاب کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت کو پڑھ کر اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاه النبي الكريم وصلى الله عليه و على آله و اصحابه و از واجه اجمعین
Leave a Reply