Download (6MB)
ذبیحہ کے احکام و مسائل ترجمہ الذبائح في الشريعة الاسلامية
یہ کتاب ایم اے کا مقالہ ہے جس میں ذبیحہ کے بارے میں تمام فقہی مذاہب کی آرا کے خلاصہ کے ساتھ ساتھ شکار، حلال اور حرام جانوروں کی تفصیلات ، حرمت کی عقلی توجیہات، قربانی اور اس کے احکام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اہل کتاب کے ذبیحے کے بارے میں قدیم اور جدید تمام طریقوں اور صورتوں کا تجزیہ کرکے ان پر فقہاء کی آراء کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیاگیا ہے۔ اردو ترجمہ اداره تحقیقات اسلامی الجامعة الاسلامية العالمية اسلام آباد نے کیا ہے۔
مؤلف: عبد الله عبد الرحيم العبادی صاحب
مترجم: حافظ محمد عبد الغفار صاحب
صفحات: ۳۶۶
ناشر: اداره تحقیقات اسلامی اسلام آباد
فہرست موضوعات
حلال جانور
مختلف اقوام کے ذبیحے – ذبیحے کے حلال ہونے کی شرطیں – ذبح کئے جانے والے جانور – اقسام ذبح – کیا مادہ جانور کے ذبح سے اس کے پیٹ میں موجود بچہ ذبح ہو جاتا ہے؟ – ذبح کرنے کے آداب – وہ حیوان جنہیں ذبح نہیں کیا جاتا – اہل کتاب کا ذبیحہ – مباح جانور – اباحت کا اصول – کیا اشیاء کی اصل اباحت ہے؟۔
شکار
صید (شکار) کی لغوی اور شرعی تعریف – شکاری سے متعلق امور – شکاری کی اہلیت – نیت کی شرط – کیا تیر چلانے یا کتا چھوڑنے سے پہلے شکار کا تعین کرنا ضروری ہے؟ – اللہ کا نام لینا – شکار کے آداب – شکار سے متعلق امور – اس صورت کا بیان جب کہ جانور کو زحم پہنچے اور وہ فوراً ہی ہلاک ہو جائے – اس حالت کا بیان جبکہ جانور زخمی ہونے کے بعد زندہ ہاتھ آئے – جب کہ شکار زخمی ہو کر غائب ہو جائے – یا کسی اونچی جگہ سے نیچے یا پانی میں گر پڑے – اس جانور کا حکم میں کا عضو کٹ کر الگ ہو گیا ہو – آلہ شکار سے متعلق احکام – شکار کی ملکیت کب حاصل ہوتی ہے؟۔
حرام جانور
نص قرآنی کی رو سے حرام جانور اور ان کے حرام ہونے کی حکمت – نص سنت کی رو سے حرام جانور – حرام وحشی جانور – حرام پرندے – حرام پالتو جانور – آبی جانور – حرام کیڑے – کیا حرام جانوروں کے اجزاء سے فائدہ اٹھانا جائز ہے – سینگوں، کھروں، پٹھوں، بالوں اور پیروں کا حکم – میتہ کی کھال کا حکم۔ میتہ کے دودھ ، انفحہ اور انڈوں کا حکم – حالت اضطرار میں حرام اشیاء کا استعمال۔
قربانی، ہدی ، فدیہ اور منی کے مقام پر گوشت کے ضیاع کا مسئلہ
قربانی کرنے والے سے متعلق احکام – قربانی کا حکم اور اس کی دلیل – قربانی دینے والے کی اہمیت – قربانی دینے والے کے لئے ضروری امور – قربانی کی نیت کرنا ، وکیل بناتا اور ذبح کرنے کے آداب – قربانی کے جانور سے متعلق امور – قربانی کے جانوروں کی قسمیں – قربانی کے جانور کی صفات اور عمر – قربانی کی تعداد – قربانی کے گوشت کھال اور بالوں کے احکام – قربانی کا وقت – ہدی کی تعریف اور منی کے مقام پر کئے جانے والے ذبیحوں کی قسمیں – وقت ذبح آغاز اور اختتام – منی کے مقام پر گوشت کے ضیاع کا مسئلہ اور اس کا حل –
عقیقہ
عقیقہ کی تعریف، اس کا حکم اور اس کے – مشروع کئے جانے کی حکمت – عقیقہ کرنے والے سے متعلق احکام – عقیقہ کس کا کیا جائے اور کتنی بکریاں ذبح کی جانی چاہئیں – عقیقے میں ذبح کئے جانے والے جانور – عقیقے کا وقت – عقیقہ کے جانور کی عمر اور صفات – مولود سے متعلق احکام