راولپنڈی - کراچی

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی پر اہلِ علم و دانش بے چین و مضطرب دکھائی دیتے ہیں اور فکری آبیاری کے لیے عملاً کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن شخصیت سازی کے اسلوب سے عدم واقفیت کی وجہ سے مؤثر دینی کام نہیں کر پاتے۔ عملی میدان میں پیش آمدہ مشکلات کے باعث انہیں ایک ایسے مربی کی تلاش ہوتی ہے جو عملی کام کے تقاضوں اور اسالیب سے آگاہ کرے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثبت دینی کام میں لگا دے۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر عملی کام کا تجربہ رکھنے والے علماء و فضلاء کے لیے یہ مختصر کورس مرتب کیا گیا ہے، تاکہ انہیں دورِ حاضر کے چیلنجز سے روشناس کرایا جائے اور مؤثر دینی خدمت کا طرز سکھایا جائے، تاکہ وہ اپنی ذات کو معاشرے کے لیے نافع و مؤثر بنا سکیں۔

رجسٹریشن و تفصیلات
albn.org/ulama

Aam Feham Dars e Quran By Maulana Ghiyas Ahmad Rashadi عام فہم درس قرآن

Aam Feham Dars e Quran By Maulana Ghiyas Ahmad Rashadi عام فہم درس قرآن

Read Online

Vol 01     Vol 02     Vol 03

Vol 04     Vol 05     Vol 06

Download Link 1

Vol 01(7MB)     Vol 02(8MB)

Vol 03(9MB)     Vol 04(9MB)

Vol 05(9MB)     Vol 06(9MB)

Download Link 2

Vol 01(7MB)     Vol 02(8MB)

Vol 03(9MB)     Vol 04(9MB)

Vol 05(9MB)     Vol 06(9MB)

عام فہم درس قرآن
مؤلف: مولانا غیاث احمد رشادی
اشاعت: ۱۴۴۱ / ۲۰۲۰
ناشر: منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا / رشادی پبلیشرز

زیر نظر ” عام فہم درس قرآن“ ایک تفسیری مجموعہ ہے جو دراصل ان عامتہ المسلمین کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جو مختصر وقت میں آیات قرآنیہ سے ثابت ہونے والی بنیادی باتوں کو جانا چاہتے ہیں جن کے پاس نہ ضحیم تفاسیر سے رجوع کرنے کا وقت ہے اور نہ ان کی ذہنی سطح زائد تفسیری نکات کو سمجھنے کی متحمل ہے۔ یہ ایک قابل قدر کاوش ہے۔ موجودہ مصروف مشینی زندگی کے پیش نظر علوم اسلامی کی تلخیص و اختصار کی شدید ضرورت ہے۔ مولانا غیاث احمد رشادی صاحب نے علمی موشگافیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے عملی پیغام کو خصوصیت کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ نیز موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کے لئے قرآن سے کیا رہنمائی حاصل ہوتی ہے واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلوب سادہ سلیس اور عام فہم ہے۔ اس میں یومیہ دروس کا انداز اپنایا گیا ہے۔ کہیں ایک درس ایک آیت پر اور کہیں متعدد آیتوں پر مشتمل ہے۔ پہلے لفظی ترجمہ کیا گیا ہے۔ ترجمہ کے بعد مجموعی طور پر آیتوں سے ثابت ہونے والی باتوں کی نمبر وار نشاندہی کی گئی ہے۔ ہماری نظر میں عام فہم درس قرآن کے نام سے مرتب یہ تفسیری مجموعہ مختصر تفاسیر ۔۔۔میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔۔۔۔

جلد 1: الفاتحۃ تا النساء
جلد 2: المائدہ تا التوبۃ
جلد 3: یونس تا الکہف
جلد 4: مریم تا العنکبوت
جلد 5: الروم تا الدخان
جلد 6: الاحقاف تا الناس

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Sponsored by

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *